ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

COVID-19 in India: ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 85 لاکھ کے پار، 24 گھنٹے میں آئے 45,674 نئے کیس

Corona Cases in India: وزارت صحت (Health Ministry) کے مطابق ملک میں اب تک  78,68,968 لوگ ریکور ہوچکے ہیں، جبکہ اس وقت 5 لاکھ 12 ہزار 665 ایکٹیو کیس ہیں۔

  • Share this:
COVID-19 in India: ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 85 لاکھ کے پار، 24 گھنٹے میں آئے 45,674 نئے کیس
COVID-19 in India: ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 85 لاکھ کے پار، 24 گھنٹے میں آئے 45,674 نئے کیس

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) سے متاثر مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ تیوہاروں کا سیزن قریب آنے کے ساتھ ملک کی راجدھانی دہلی میں واقع سب سے زیادہ خراب دکھائی دے رہی ہے۔ وہیں ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 85 لاکھ کے پار پہنچ گیا ہے۔ وزارت صحت (Health Ministry) کی طرف سے اتوار صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 انفیکشن (COVID-19) کے 45 ہزار 675 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جبکہ 559 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں اب تک کورونا متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 85,07,754 ہوگئی ہے۔


وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اب تک 78,68,968 لوگ ریکور ہوچکے ہیں، جبکہ ملک میں اس وقت 5 لاکھ 12 ہزار 665 ایکٹیو کیس ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہوئی اموات کے بعد ملک میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر اب ایک لاکھ 26 ہزار 121 ہوگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر 11,94,487 کورونا وائرس کی جانچ کی گئی ہے۔


 وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اب تک 78,68,968 لوگ ریکور ہوچکے ہیں، جبکہ ملک میں اس وقت 5 لاکھ 12 ہزار 665 ایکٹیو کیس ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اب تک 78,68,968 لوگ ریکور ہوچکے ہیں، جبکہ ملک میں اس وقت 5 لاکھ 12 ہزار 665 ایکٹیو کیس ہیں۔


دہلی میں ہفتہ کے روز کووڈ-19 کے 6,953 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4,30,784 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق، اس وبا سے 79 اور مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، ابھی 40,258 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا وائرس انفیکشن کے 3,959  نئے کیس

مہاراشٹر میں کورونا وائرس انفیکشن کے 3,959 نئے معاملے سامنے آئے، جس کے بعد ریاست میں ہفتہ کو متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 17,14,273 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں انفیکشن سے 150 لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جس سے ریاست میں کووڈ-19 سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 45,115 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، ریاست میں کامیاب علاج کے بعد 6,748 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر آج اسپتال سے چھٹی دی گئی۔ اس سے ریاست میں انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 15,69,090 ہوگئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 08, 2020 10:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading