ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

چھتیس گڑھ: تصادم میں شہید جوانوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہوئی، 31 زخمی

چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے مابین سنیچر کے روز تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہے تصادم میں ایک دن بعد آج دن میں شہید ہونے والے جوانوں کی تعداد پانچ سے بڑھ کر 24 ہوگئی ہے اور مزید 31 جوان زخمی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 05, 2021 12:00 AM IST
  • Share this:
چھتیس گڑھ: تصادم میں شہید جوانوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہوئی، 31 زخمی
چھتیس گڑھ: تصادم میں شہید جوانوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہوئی، 31 زخمی

بیجا پور: چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے مابین سنیچر کے روز تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہے تصادم میں ایک دن بعد آج دن میں شہید ہونے والے جوانوں کی تعداد پانچ سے بڑھ کر 24 ہوگئی ہے اور مزید 31 جوان زخمی ہیں۔ پولیس ذرائع نے تصادم کےبعد آج موصولہ اطلاعات کے حولاے سے کہا کہ 24 جوانوں کے شہید اور 31 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے تقریباً ایک درجن کو علاج کے لئے راجدھانی رائے پور بھیج دیا گیا ہے۔ باقی کا یہاں کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔


زخمی جوانوں میں سے کچھ کی حالت کافی سنگین ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ اس تصادم میں کچھ ماؤ نواز بھی ہلاک ہوئےہیں، جن کی لاشیں ماؤ نوازوں کے قبضے میں ہی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جنگل میں پہاڑیوں سے گھرے علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں ماؤنوازوں نےمشترکہ گشتی ٹیم پر حملہ کیا۔ گشتی ٹیم میں بھی سینکڑوں جوان شامل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ماؤ نواز پہاڑیوں پر سے حملہ کررہے تھے۔ اس دوران آج اور زیادہ تعداد میں پولیس دستہ جائے واقعہ کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کا مقام یہاں سے تقریباً 75 کلو میٹر دور ہےتصادم کل دن میں تقریباً دو بجے شروع ہوا تھا اور دیر شام تک جاری رہا۔ پہاڑیوں سے گھرے علاقے میں کل دیر رات تک پانچ جوانوں کے شہید ہونے کی سینئر افسر نے تصدیق کی تھی۔ زخمیوں میں سے 12 جوانوں کو کل دیر شام ہی ہیلی کاپٹر سے رائے پور بھیج دیا گیا تھا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تصادم بیجا پور اور سکما ضلع کی سرحد پر ترریم علاقے کے جنگلوں میں ہوا۔ بتایا گیا ہےکہ یہاں پر کچھ دنوں سے ماؤنوازوں اور ان کے لیڈروں کے یکجا ہونےکی اطلاع پر گشتی ٹیم بھیجی گئی تھی۔ گشتی ٹیم میں سیکڑوں جوان شامل تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 04, 2021 11:47 PM IST