ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دیوار پھاند کر پی چدمبرم کو گھر کے اندر سے کیا تھا گرفتار ، اب ملا پریسیڈنٹ پولیس میڈل

  • Share this:
دیوار پھاند کر پی چدمبرم کو گھر کے اندر سے کیا تھا گرفتار ، اب ملا پریسیڈنٹ پولیس میڈل
پی چدمبرم کی فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے گھر کی دیوار کود کر انہیں گرفتار کرنے والے افسر سمیت 28 سی بی آئی افسران کو یوم جمہوریہ کے موقع پر پریسیڈنٹ پولیس میڈل سے نوازا گیا ۔ افسران نے بتایا کہ گزشتہ سال آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں پی چدمبرم کو گرفتار کرنے والے ڈپٹی ایس پی راما سوامی پارتھسارتھی کو پریسیڈنٹ پولیس میڈیل سے نوازا گیا ہے ۔ پارتھسارتھی نے ہی پی چدمبرم کے بیٹے کارتک چدمبرم کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔


افسران نے کہا کہ سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر دھیریندر شنکر شکلا کو بھی بہترین خدمات کیلئے پولیس میڈل دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ممبئی کے صحافی جے ڈے کے قتل کی کامیاب جانچ کی اور متحدہ عرب امارات سے ہندوستانی شہری روشن انصاری کو ہندوستان لانے والی ٹیم کی قیادت کی تھی ۔ انہوں نے گرمیت رام رحیم کے عقیدتمندوں سے وابستہ معاملہ کی بھی جانچ کی تھی ۔


بہترین خدمات کیلئے پولیس میڈل سے نوازے جانے والے افسران میں بنے کمار ، منوج ورما ، نربھئے کمار ، روی نارائن ترپاٹھی ، مکیش ورما ، نتیش کمار ، برون کمار سرکار ، نارائن چندر ساہو ، نند کشو ، نور علی شیخ اور روہتاش کمار دھنوا شامل ہیں ۔


پدم ایوارڈ کا بھی اعلان

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ہی پدم ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا ۔ سوشلسٹ لیڈر جارج فرنانڈیز، سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی اور سشما سوراج (تینوں کو بعد ازمرگ) اور مکہ باز ایم سی میری کوم سمیت مختلف شعبوں کی 7 ہستیوں کو اس برس پدم وبھوشن سے نوازا جائےگا۔ مختلف شعبوں کی7 ہستیوں کو پدم وبھوشن، 16کو پدم بھوشن اور 118کو پدم شری ایوارڈکےلئے منتخب کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے ان انعامات کومنظوری دی ۔ پدم وبھوشن اعزاز کے لئے منتخب ہستیوں میں آنجہانی جارج فرنانڈیس، آنجہانی ارون جیٹلی، اور آنجہانی سشما سوراج اور مکہ باز میری کوم کے علاوہ عوامی خدمت کے لئے انیرودھ جگناتھ، کلاسیکی گلوکار چھنو لال مشرا اور روحیانیت کے شعبہ میں سوامی جی پیجاورا ادھوکھاجہ ماتا اوڈپی (بعد از مرگ) شامل ہیں۔ صنعت کار آنند مہندرا اور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو سمیت 16کو پدم بھوشن اعزاز کےلئے منتخب کیا گیا ہے۔
First published: Jan 26, 2020 08:41 AM IST