اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مصر کے صدر نے ہندوستان کی جی ٹوئنٹی صدارت پر ظاہر کیا بھروسہ، کہا-ہدف حاصل کرنے میں ہوں گے کامیاب

    مصر کے صدر نے ہندوستان کی جی ٹوئنٹی صدارت پر ظاہر کیا بھروسہ، کہا-ہدف حاصل کرنے میں ہوں گے کامیاب(تصویر:Reuters)

    مصر کے صدر نے ہندوستان کی جی ٹوئنٹی صدارت پر ظاہر کیا بھروسہ، کہا-ہدف حاصل کرنے میں ہوں گے کامیاب(تصویر:Reuters)

    پریڈ کے بعد، صدر سیسی نے راشٹرپتی بھون میں ’ایٹ ہوم‘ رسپشن میں شرکت کی، جس کی میزبانی صدر دروپدی مرمو نے کی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ہندوستان کے 74 ویں یوم جمہوریہ پریڈ میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔ وہ مصر کے پہلے صدر تھے جنہیں یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو کیا گیا تھا۔ عبدالفتح السیسی 24-27 جنوری تک اپنے ہندوستان دورے پر آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہ اکہ صدر عبدالفتح السیسی نے ہندوستان پر بھروسہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ نئی دہلی کی صدارت میں جی ٹوئنٹی اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

      نریندر مودی کے ساتھ بات چیت
      یوم جمہوریہ پریڈ کے چیف گیسٹ عبدالفتح السیسی نے بدھ کو وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ بات چیت کی اور دونوں ملکوں نے ہندوستان کی صدارت کے دوران ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا اور اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ گلوبل ساوتھ کے مفاد اور ترجیحات پر دھیان دیا جانا چاہیے اور دونوں ممالک جی ٹوئنٹی سمیت اہم عالمی فورم پر دھیان مرکوز کریں گے۔

      کرتویہ پتھ پر مصری فوج کے ایک دستے نے کیا مارچ
      یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران مصرکی فوج کے ایک فوجی دستے نے پہلی مرتبہ کرتویہ پتھ پر سلامی اسٹیج کی جانب مارچ کی۔ کرنل محمود محمد عبدالفتح الخرساوی کی قیادت میں مصر کے فوجی دستے نے مصر کی مسلح فورس کے چیف ریجمنٹوں کی نمائندگی کی۔ دستے میں 144 فوجی شامل تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر بھوپال میں آئین کے تحفظ کو لے کر ترنگا یاترا نکالی گئی

      یہ بھی پڑھیں:
      ملک منا رہا ہے 74 واں یوم جمہوریہ ، تصویروں میں دیکھئے کرتویہ پتھ کے شاندار نظارے

      وہیں مصر کی فوج نے ہندوستان کی یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینا اعزاز اور خوش قسمتی کی بات کہی۔ ساتھ ہی مصر کے دستے نے انسانیت کے لیے جانی جانے والی سب سے پرانی افواج میں سے ایک کی وراثت کو آگے برھایا۔ پریڈ کے بعد، صدر سیسی نے راشٹرپتی بھون میں ’ایٹ ہوم‘ رسپشن میں شرکت کی، جس کی میزبانی صدر دروپدی مرمو نے کی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: