دہلی ایئرپورٹ پر منسوخ شدہ ٹکٹ لے کر بیوی کو چھوڑنے کے لیے جہاز تک پہنچے ایک روسی شہری کو سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا۔ ملزم شخص نے پہلے اپنا ٹکٹ بک کرایا اور بعد میں کینسل کرادیا۔ سی آئی ایس ایف اہلکار نے روسی شہری کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس ملزم سے پوچھ تاچھ کر کے اس کیس کی جانچ میں لگ گئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ملزم شہری کی پہچان الیگزینڈر ٹیموفیو کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی بیوی کو ماسکو جانا تھا۔ اکیلی ہونے کی وجہ سے بیوی کے ساتھ الیگزینڈر ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پہنچا۔ اس کی بیوی کو ایئروفلوت جہاز سے ماسکو جانا تھا۔ ٹرمینل 3 پہنچنے کے بعد ملزم مسافر اپنی بیوی کے ساتھ مین گیٹ میں داخلہ لیا۔ یہاں سیکورٹی اہلکاروں کو اس نےسفر سے جڑے تمام دستاویز دکھائے۔ سیکورٹی اہلکار نے دستاویز دیکھے اور اسے اندر جانے دیا۔ جب وہ اندر پہنچ گیا تب اس کے رویے سے سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو شک ہوا۔
جب ملزم چیک ان ایریا میں تھا، تب سیکورٹی اہلکاروں نے ایروفلوت طیارے کے اہلکاروں سے ملزم کے سفر کی تفصیل کے بارے میں پتہ کیا۔ ایئرلائنس سے پتہ چلا کہ الیگزینڈر نام سے ٹکٹ بُک ہوا تھا، لیکن بعد میں اسے کینسل کرادیا گیا ہے۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔