رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ گناہوں سے توبہ اور بخشش کا مہینہ ہے، پڑھیں یہ دعا

Youtube Video

Ramazan ul mubarak: رمضان المبارک اﷲ تعالیٰ کی رحمت و بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے، وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس مبارک و مقدس مہینے میں روزہ ا ورعبادت کے ذریعے اﷲ کو راضی کرلیا، یہ وہ مبارک مہینہ ہے کہ جس میں ﷲ تبارک و تعالیٰ نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    رمضان المبارک کا ماہ مبارک ابھی شروع ہی ہوا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک عشرہ مکمل ہو گیا۔ رمضان المبارک رحمت و برکت کا مہینہ ہے اس میں رحمت کی فضا ابر رحمت بن کر برس رہی ہے اور اب دوسرے عشرہ جاری ہے۔ ویسے تو سبھی دن اللہ کے ہیں، رات بھی اسی کی ہیں لیکن اس کی رحمت اپنے بندوں کو نوازنے کے لیے بہانے ڈھونڈتی رہتی ہے۔ اس لیے اس نے کسی شب کو لیلۃالقدر بنا دیا اور کسی مہینہ کو ماہ مبارک بنا دیا۔ اگرچہ رمضان کو عشروں میں تقسیم کرنے والی حدیث ضعیف ہے تاہم اس کو ایک استعارے کے طور پر بھی لے سکتے ہیں۔ روایت یہ ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا حصہ رحمت ہے، دوسرا حصہ مغفرت ہے اور تیسرا حصہ جہنم سے آزادی کا پروانہ ہے۔ اس طرح دوسرا عشرہ گناہوں سے توبہ یعنی مغفرت کا عشرہ ہے۔

    رمضان المبارک اﷲ تعالیٰ کی رحمت و بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے، وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس مبارک و مقدس مہینے میں روزہ ا ورعبادت کے ذریعے اﷲ کو راضی کرلیا، یہ وہ مبارک مہینہ ہے کہ جس میں ﷲ تبارک و تعالیٰ نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیتا ہے۔

    رمضان المبارک کا پہلا عشرہ یعنی عشرہ رحمت کا اختتام تو ہو گیا ہےاور دوسرا عشرہ یعنی عشرہ مغفرت کا آغاز ہوچکا ہے۔ دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے جو زندگی کے دوسرے مرحلے کے لئے کار آمد ہے کہ اس کی وجہ سے قبر میں راحت ملے گی اور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے جو زندگی کے تیسرے مرحلے میں کار آمد ہے ۔ تو گویا جس نے رمضان کے پورے ماہ کے روزے رکھے اسے زندگی کے تمام مراحل میں راحت و سکون میسر آئے گا۔

    ماہ صیام کے پہلے عشرہ کی دعا، رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں و نزول قرآن کا مہینہ

    توبہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو نیکیوں میں تبدیل کر دیتے ہیں ،قرآن کریم میں ہے :
    'مگر جنہوں نے توبہ کی اور اللہ کی بات کو مانا ، نیک اعمال کیے تو اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو نیکیوں سے تبدیل کر دیں گے اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔ ‘‘( الفرقان 70)۔
    اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرتے اور گناہوں کو معاف فرماتے ہیں ،ارشاد باری تعالیٰ ہے :
    'اللہ وہ ذات ہے جو اپنے بندوں کی توبہ کو قبول کرتاہے اور گناہوں کو معاف فرماتا ہے۔'(الشوریٰ 25)۔
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
    'اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ اس وقت تک قبول فرمائیں گے جب تک سورج مغرب سے طلوع نہ ہوجائے۔ '(صحیح مسلم )۔

    سورج کا مغرب سے طلوع ہونا قیامت کی ایک بڑی نشانی ہے۔ ایک دن ایسا بھی ضرور آئے گا جب سورج مغرب سے طلوع ہوگا اوردوپہر کے وقت درمیان تک پہنچے گاپھر دوبارہ مغرب کی طرف غروب ہو جائے گا۔ اس کے بعد معمول کے مطابق مشرق سے طلوع ہوگا اور مغرب میں غروب ہوگا۔ بعض محدثین نے لکھا ہے کہ مغرب سے سورج طلوع ہونے کے 150 سال بعد قیامت آئیگی۔ واللہ اعلم ۔
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
    'اگر تمہاری برائیاں اور بداعمالیاں اس قدر زیادہ ہوجائیں کہ وہ آسمان تک پہنچ جائیں اسکے باوجود بھی اگر تم توبہ کرو تو اللہ تعالیٰ تمہاری توبہ قبول فرمائیں گے۔'(سنن ابن ماجہ )۔

    رمضان 2023: نماز تراویح کی دعا، ہر چار رکعت کے بعد پڑھیں یہ دعا
    حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے ارشاد فرمایا:
    'ساری اولاد آدم(سوائے انبیائے کرام علیہم السلام کے) گناہ گار ہے اور سب سے اچھے گناہ گار وہ ہیں جو کثرت کے ساتھ توبہ کرنے والے ہیں۔ '(جامع الترمذی )۔
    حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
    'گناہ سے (صدق دل سے شرائط و آداب کے ساتھ )توبہ کرنیوالا ایسا ہے جیسے اس نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں۔ '(سنن ابن ماجہ)
    حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ نے فرمایا:
    'مومن بندے کی توبہ سے اللہ تعالیٰ اس سے بھی کہیں زیادہ خوش ہوتے ہیں جیسے کوئی مسافر شخص کسی ایسی وادی میں پہنچا جو بالکل بیابان اور ہلاکت خیز تھی۔ اس کی سواری پر اسکا سامان ، کھانا پینا وغیرہ موجود تھا ، اسے نیند آئی ،وہ سو گیا ۔جب نیند سے بیدار ہوا تو دیکھا کہ اس کی سواری موجود نہیں تھی ، اس کی تلاش میں وہ گھوما ، گرمی اور پیاس نے اسکا برا حال کردیا ، پھر وہ مایوس ہو کر واپس آگیا کہ اور یہ سوچ کر سو گیا کہ اب موت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ اچانک اس کی آنکھ کھلی تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کی سواری اسکے سامنے موجود ہے تو اس شخص کو جس قدر سواری کے مل جانے سے خوشی حاصل ہوئی اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کی توبہ سے اس سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں۔ '(صحیح مسلم )۔

    روزہ ایسی عبادت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق زندگی کے ان تمام مراحل میں کار آمد ثابت ہوتا ہے ۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے جو زندگی کے خصوصاً پہلے مرحلے میں بیحد ضروری ہے۔

    حدیث: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا ہے کہ ، اے لوگو ! اتنی ہی عبادت کرو جو قابلِ برداشت ہو کیونکہ اللہ ثواب دینے سے نہیں تھکتا یہاں تک کے تم خود عبادت کرنے سے اُکتا جاؤ گے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: