بجٹ سیشن2023 کے دوسرے مرحلہ کا آج سے آغاز، ایوان میں ہنگامے کے آثار، اڈانی سمیت کئی ایشوز اٹھاسکتا ہے اپوزیشن

بجٹ سیشن2023 کے دوسرے مرحلہ کا آج سے آغاز، ایوان میں ہنگامے کے آثار، اڈانی سمیت کئی ایشوز اٹھاسکتا ہے اپوزیشن۔ فائل فوٹو ۔

بجٹ سیشن2023 کے دوسرے مرحلہ کا آج سے آغاز، ایوان میں ہنگامے کے آثار، اڈانی سمیت کئی ایشوز اٹھاسکتا ہے اپوزیشن۔ فائل فوٹو ۔

اپوزیشن پارٹیوں کی قریب 10 بجے پارلیمنٹ کے احاطے میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھرگے کے آفس میں میٹنگ ہونے کی امید ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے۔ سیشن کے اس حصے میں حکومت کا اہم ایجنڈہ طویل عرصے سے ٹھنڈے بستے میں پڑے  بلوں کو پاس کرانے کا ہوگا۔ سیشن کے اس مرحلے میں 26 بل راجیہ سبھا میں اور 9 بل لوک سبھا میں پاس ہونے ہیں۔ وہیں حکومت کی ترجیح مالی بل کو پاس کرانے کی رہے گی۔ اس کے علاوہ باقی زیر التوا بلوں کو بھی حکومت پاس کرائے گی۔ اپوزیشن پارٹیاں، غیر بی جے پی والی ریاستوں کی حکومتوں کے خلاف مرکزی جانچ ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال اور اڈانی گروپ سے جڑے ایشوز پر حکومت کو گھیریں گے۔

    بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منصوبہ تیار کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پیر کو صبح ہورہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے سیشن کے دوسرے مرحلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈ ی ) اور سی بی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈروں پر چھاپہ مارنے کے ایشوز کو بھی اٹھانے کا امکان ہے۔ بجٹ سیشن کے دوران ترنمول کانگریس ایل آئی سی، ایس بی آئی کے ممکنہ خطرے، مہنگائی، بے روزگاری، مرکزی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال کے مدعے کو پھر سے سامنے رکھے گی۔

    اپوزیشن نے دی میٹنگ کی کال

    وہیں، پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے آج صبح اپوزیشن پارٹیاں میٹنگ کریں گے۔ سیشن کے دوسرے مرحلے میں اپوزیشن، مرکزی جانچ ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال اور اڈانی تنازعہ سمیت کچھ دیگر ایشوز پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کریں گی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    مرکزی حکومت نےسپریم کورٹ میں داخل کیاحلف نامہ، ہم جنس شادیوں کو قانونی تسلیم کرنےکی مخالفت

    یہ بھی پڑھیں:

    ذرائع کے مطابق، اپوزیشن پارٹیوں کی قریب 10 بجے پارلیمنٹ کے احاطے میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھرگے کے آفس میں میٹنگ ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں ارکان پارلیمنٹ حصہ لیں گے جہاں پارٹی کی منصوبہ بندی پر بات چیت ہوگی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: