بھوپال: کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن نے صاحب حیثیت لوگوں کو جب دن میں تارے دکھا دیئے ہیں تو غریب، مزدرر اور دوسرے شہروں میں پھنسےلوگوں کی مشکلات کا اندازہ لگایا جاطسکتا ہے۔ اس مشکل وقت میں جہاں لوگ اپنی چادرکو سمیٹ کر سارے کام انجام دے رہیں وہیں اس ملک میں کچھ ایسےلوگ بھی ہیں، جو اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرکےخوش ہوتے ہیں۔
لاک ڈاؤن میں ماہ رمضان کی عبادت ان لوگوں کےلئے مشکل ہو گئی ہے، جو اپنےگھر سے دورکہیں پھنسے ہوئے ہیں۔ خشک ہونٹوں کے ساتھ عبادت تو کی جاسکتی ہے، لیکن عبادت کےساتھ ساتھ شام کی افطار اورسحرکے وقت پیٹ کی بھوک کا کیا جائے یہ سوچ کر ہی انسان کے پیروں سے زمین نکل جاتی ہے۔ تہذیب کی نگری بھوپال میں لاک ڈاؤن میں روزہ داروں کو مشکلات کو دیکھتے ہوئےگرودوارہ پربندھک کمیٹی حمیدیہ روڈ بھوپال نے اپنا محبت کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ مسلم سماج کے ضرورتمندلوگوں کو ضروری اشیا فراہم کرنےکے ساتھ غریب مزدور روزہ داوروں کو بھی افطار و سحرکی اشیا فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

گرودوارہ پربندھک کمیٹی غریب مزدور روزہ داوروں کو بھی افطار و سحرکی اشیا فراہم کرنےکا سلسلہ شروع کیا ہے۔
گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے رکن گیانی دلیپ سنگھ بیدی کے شعرکو دہراتے ہوئےکہتے ہیں کہ:
عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں صرف مسلم کا محمد پہ اجارہ تو نہیںیہ کیسے ہو سکتا ہے مقدس مہینے میں کوئی خشک ہوٹنوں کے ساتھ روزہ رکھ کر رب کی عبادت کرے اور ہم اس کی خوشیوں میں شامل نہ ہوں۔ جو کچھ بھی ہے سب مل کر کھائیں گے۔ رب کی عبادت بھی کرین گے اور کورونا کےخلاف مل کر لڑیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔