ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ایودھیا میں رام مندر بنانے کے لئے بہار کے لوگ دیں گے چندہ، صوبہ میں رابطہ مہم چلائے گی بی جے پی

بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تعلق سے بہار کے تمام گھروں تک پہنچنے کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔ ڈیڑھ مہینہ تک چلنے والی اس مہم میں زیادہ سے زیادہ چندہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

  • Share this:
ایودھیا میں رام مندر بنانے کے لئے بہار کے لوگ دیں گے چندہ، صوبہ میں رابطہ مہم چلائے گی بی جے پی
ایودھیا میں رام مندر بنانے کے لئے بہار کے لوگ دیں گے چندہ، صوبہ میں رابطہ مہم چلائے گی بی جے پی

پٹنہ: بہار کے لوگ ایودھیا میں بن رہے رام مندر کے لئے مالی تعاون کریں گے۔ بی جے پی اس سلسلے میں صوبہ میں مہم چلائے گی۔ رام مندر کی خوبصورتی میں بہار کے لوگوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ 15 جنوری سے 28 فروری تک باقاعدہ بی جے پی کی جانب سے ریاست بھر میں ایک مہم چلائی جائےگی۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تعلق سے بہار کے تمام گھروں تک پہنچنے کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔ ڈیڑھ مہینہ تک چلنے والی اس مہم میں زیادہ سے زیادہ چندہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


ویشالی میں بی جے پی کے بڑے سیاسی لیڈروں نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔ بہار کے لوگوں کو یہ احساس کرایا جائے گا کی شری رام کی نگری ایودھیا میں رام مندر کے قیام کو لےکر وہ بیدار ہوں اور زیادہ سے زیادہ رقم اس کام میں بہار کے لوگ خرچ کریں۔ رام مندر مہم سے بھی بہار کا ایک گہرا رشتہ رہا ہے۔ رام مندر کے قیام سے لوگوں کی وہ امیدیں پوری ہوئی ہے، جس کا خواب وہ برسوں سے دیکھا کرتے تھے۔ رام مندر ملک کی سب سے خوبصورت مندروں میں سے ایک مندر ہوگا، جہاں بڑی تعداد میں ملک اور بیرونی ممالک سے عقیدت  مند پوجا ارچنا کرنے آئیں گے۔


بی جے پی کے سیاسی لیڈروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہار کے لوگ بھی شری رام مندر میں جانے پر فخر کریں گے۔ خاص طریقہ سے رام مندر کی تعمیر ہو رہی ہے، جس میں بہار کے تمام ضلعوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ امید ہے کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے بہار سے بڑی مالی تعاون حاصل کیا جاسکے گا۔ یہی سبب ہے کہ بی جے پی قریب ایک مہینہ پندرہ دن تک ریاست کے تمام اضلاع میں مالی تعاون کے لئے خاص مہم چلائےگی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 17, 2020 11:27 PM IST