اڈانی-ہینڈن برگ معاملے میں سپریم کورٹ آج سنائے گا فیصلہ، 17فروری کو محفوظ رکھا تھا اپنا حکم

اڈانی-ہینڈن برگ معاملے میں سپریم کورٹ آج سنائے گا فیصلہ،17فروری کو محفوظ رکھا تھا اپنا حکم

اڈانی-ہینڈن برگ معاملے میں سپریم کورٹ آج سنائے گا فیصلہ،17فروری کو محفوظ رکھا تھا اپنا حکم

اس معاملے میں اب تک وکیل ایم ایل شرما اور وشال تیواری، کانگریس لیڈر جیہ ٹھاکر اور کارکن مکیش کمار کے ذریعہ سپریم کورٹ میں چار پی آئی ایل دائر کی گئی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    سپریم کورٹ نے اڈانی-ہینڈنگ برگ تنازعہ سے جڑی درخواستوں اور موجودہ اقدامات کو مضبوط کرنے کے لیے ماہرین کی کمیٹی پر آج فیصلہ سنائے گا۔ سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے 17 فروری کو اس معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اس سے پہلے بنچ نے مرکز کی طرف سے ماہرین کے نام والی تجویز مہر بند لفافے میں لینے سے انکار کردیا تھا۔ بنچ کی دلیل تھی کہ وہ سرمایہ کاروں کی سلامتی کے لیے شفافیت یقینی بنانا چاہتی ہے۔

    سپریم کورٹ میں 17 فروری کو اڈانی-ہینڈنگ برگ معاملے میں سماعت کے دوران سیبی کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل نے کمیٹی کے ارکان کے نام اور اس کے حقوق پر ججوں کو تجاویز سونپے تھے۔ سالیسٹر جنرل نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں سچ باہر آئے لیکن بازار پر اس کا اثر نہ پڑے۔ کسی سابق جج کو نگرانی کا ذمہ سونپنے پر عدالت کو فیصلہ لینا چاہیے اس پر سی جے آئی نے کہا تھا کہ آپ نے جو نام سونپے ہیں، وہ دوسرے فریق کو نہ دئیے گئے تو یہ شفافیت نہیں ہوگی۔ ہم اس معاملے میں پوری شفافیت چاہتے ہیں اس لیے ہم اپنی طرف سے کمیٹی بنائیں گے۔ ہم حکم محفوظ رکھ رہے ہیں۔

    10 فروری کو عدالت نے کہا تھا-سرمایہ کاروں کے مفاد کا تحفظ ضروری

    اس سے پہلے عدالت عظمیٰ نے 10 فروری کو کہا تھا کہ اڈانی گروپ کے شیئروں میں گراوٹ کے پس منظر میں بازار میں اتار چڑھاو سے ہندوستانی سرمایہ کاروں کے مفاد کا تحفظ ضروری ہے۔ عدالت نے مرکز سے کہا تھا کہ وہ ریگولیٹری میکانزم کو مضبوط بنانے کے لیے ایک سابق جج کی سربراہی میں ماہرین کا ایک پینل تشکیل دینے پر غور کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    منی شنکر ایئر کی بیٹی کے این جی او کے خلاف کارروائی، بیرون ممالک سے چندہ لینے پر روک

    یہ بھی پڑھیں:

    'وزیراعظم کون ہوگا، بعد میں دیکھیں گے'، اپوزیشن اتحاد کیلئے کھڑگے نے چلا نیا داو

    بتادیں کہ اس معاملے میں اب تک وکیل ایم ایل شرما اور وشال تیواری، کانگریس لیڈر جیہ ٹھاکر اور کارکن مکیش کمار کے ذریعہ سپریم کورٹ میں چار پی آئی ایل دائر کی گئی ہیں۔ ہینڈن برگ ریسرچ کی جانب سے اڈانی گروپ کے خلاف دھوکہ دہی کے لین دین اور شیئروں کی قیمتوں میں ہیرا پھیری سمیت الزامات عائد کرنے کے بعد اسٹاک مارکیٹوں میں کمی آئی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: