مشتبہ دہشت گرد بنگال میں ہوئے داخل، مرکز نے بنگال پولیس کو کیا خبردار
کولکاتا پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے 6 مبینہ دہشت گرد ریاست میں داخل ہوگئے ہیں اوریوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے سکتے ہیں۔ کولکاتا پولیس کی رپورٹ کے بعد چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 27, 2021 12:22 AM IST

مشتبہ دہشت گرد بنگال میں ہوئے داخل، مرکز نے بنگال پولیس کو کیا خبردار
کولکاتا: کولکاتا پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے 6 مبینہ دہشت گرد ریاست میں داخل ہوگئے ہیں اوریوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے سکتے ہیں۔ کولکاتا پولیس کی رپورٹ کے بعد چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ مغربی بنگال پولیس نے ریاست کے مالدہ اور مرشد آباد ضلع میں سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ مرکز نے ریاستی پولیس کو خبردار کیا ہے کہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے 6 مبینہ دہشت گردوں نے ریاست میں داخل ہونے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے ایک آفیسر کے مطابق داعش سے وابستہ 9 عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ مالدہ اور مرشد آباد ریلوے اسٹیشنوں کے اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق مرکزی حکومت نے بنگلہ دیش کے ساتھ ملحقہ بین الاقوامی سرحد کی نگرانی سخت کردی ہے۔ مرکزی حکومت کے اطلاعات کے مطابق یہ مبینہ دہشت گرد یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے ایک آفیسر کے مطابق داعش سے وابستہ 9 عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ مالدہ اور مرشد آباد ریلوے اسٹیشنوں کے اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔
ہندوستان بنگلہ دیش سرحد سے متصل تمام اضلاع میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ بنگال پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ 6 دہشت گردوں کے ریاست کے دیگر حصوں یا شہر میں دہشت گردی کی سرگرمیاں کرنے کا منصوبہ ہوسکتا ہے۔ ایس ٹی ایس اہلکاروں اور پولیس نے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کی تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چھ دہشت گرد بنگلہ دیش کے ضلع راجشاہی سے آئے ہیں اور مرشد آباد ضلع کے لال گولا میں واقع متعدد آبی گزرگاہوں کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔