دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی دھمکی، عتیق احمد اور اشرف کے قتل کا لیں گے بدلہ

دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی دھمکی، عتیق احمد اور اشرف کے قتل کا لیں گے بدلہ۔ تصویر : اے این آئی ۔

دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی دھمکی، عتیق احمد اور اشرف کے قتل کا لیں گے بدلہ۔ تصویر : اے این آئی ۔

دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی دھمکی کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ نے سات صفحات پر مبنی ایک میگزین جاری کر کے عتیق-اشرف قتل معاملہ کا بدلہ لینے کے لیے ہندوستان میں حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ دہشت گرد تنظیم کی دھمکی کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں۔

    گوڈسے کے پیروکار ہیں عتیق احمد کے قاتل۔۔۔

    اس درمیان اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے جمعہ کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کرنے والے نوجوان مہاتما گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کے پیروکار ہیں۔ یہ لوگ موجودہ برسراقتدار جماعت کے دہشت گرد ماڈیول کا حصہ ہیں۔ اویسی نے پوچھا کہ ان لڑکوں کے خلاف یو اے پی اے کیوں نہیں لگایا گیا۔ جیسا کہ میڈیا بتا رہا ہے کہ مجرم غریب خاندان سے ہیں، تو پھر انہوں نے آٹھ آٹھ لاکھ روپے کے ریوالور کیسے حاصل کیے؟ انہیں گولی چلانے، صحیح نشانہ لگانے، قتل کرنے کی ٹربیت کس نے دی؟

    یہ بھی پڑھیں:

    'ہم وکیلوں کی کمائی کرانے نہیں بیٹھے'، چیف جسٹس چندرچوڑ نے دکھایا سخت رخ، جانئے پورا معاملہ

    15 اپریل کو ہوا تھا قتل

    قابل ذکر ہے کہ مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو 15 اپریل کی رات پریاگ راج میں پولیس حراست میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے وقت پولیس دونوں بھائیوں کو طبی معائنے کے لیے کولون اسپتال لے گئی تھی۔ جیسے ہی دونوں پولیس وین سے اترے، میڈیا والوں نے انہیں گھیر لیا۔ تین قاتل بھی میڈیا پرسن بن کر اسپتال پہنچے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ایودھیا میں بس-ٹرک کی بھیانک ٹکر میں چار کی موت اور کئی شدید زخمی، ختم ہوا ریسکیو آپریشن

    اسی دوران قاتلوں میں سے ایک نے پستول نکال کر عتیق احمد کے سر پر گولی مار دی۔ جیسے ہی عتیق نیچے گرا، تینوں قاتلوں نے فائرنگ کر کے عتیق کے ساتھ ساتھ اس کے بھائی اشرف کو بھی قتل کر دیا۔ اس کے بعد قاتلوں ارون موریہ، سنی اور لولیش تیواری نے مذہبی نعرے لگاتے ہوئے پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: