ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر قانون سازاسمبلی سے قبل روایتی ٹی پارٹی کو منسوخ کردیا گیا

مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی سے قبل روایتی ٹی پارٹی مانسون اجلاس سے قبل منسوخ کر دیا گیا۔ اسمبلی کے اسپیکر نانا پٹولے بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے، جس کے بعد حکومت نے روایتی ٹی پارٹی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر قانون سازاسمبلی سے قبل روایتی ٹی پارٹی کو منسوخ کردیا گیا
مہاراشٹر قانون سازاسمبلی سے قبل روایتی ٹی پارٹی کو منسوخ کردیا گیا

ممبئی: مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی سے قبل روایتی ٹی پارٹی مانسون اجلاس سے قبل منسوخ کر دیا گیا۔ مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نانا پٹولے بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے، جس کے بعد حکومت نے روایتی ٹی پارٹی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار مانسون اسمبلی اجلاس پر کورونا وائرس کا سایہ صاف نظر آیا۔ اسمبلی اجلاس پورے احتیاط کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے۔ اسمبلی اجلاس سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا تھا، اس کے بعد ہی اسمبلی میں داخلہ دیا جائے گا۔


اراکین اسمبلی نے بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کروائے تھے، آج باضابطہ طور پر دو روزہ اجلاس کا آغاز ہوگا۔ اس اجلاس میں حکمراں محاذ اضافی بل اور مطالبات پیش کرے گی۔ اس اجلاس میں اضافی مطالبات سمیت چار بل منظور کئے جائیں گے۔ مانسون اجلاس کے دوران کورونا وائرس کے کیس میں اضافہ نہ ہو، اس لئے ودھان بھون میں بھی معاشرتی فاصلہ (سوشل ڈیسٹنسنگ) ماسک اوردیگر احتیاطی اقدامات کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہےکہ مانسون اجلاس سے قبل چائے پارٹی (ٹی پارٹی) کو منسوخ کیا گیا ہے۔


مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نانا پٹولے بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے، جس کے بعد حکومت نے روایتی ٹی پارٹی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نانا پٹولے بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے، جس کے بعد حکومت نے روایتی ٹی پارٹی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس سے قبل کبھی بھی حکومت نے روایتی ٹی پارٹی کی تقریب کو منسوخ نہیں کیا ہے جبکہ اپوزیشن روایتی انداز میں اس ٹی پارٹی کا بائیکاٹ کر تا رہا ہے۔ فی الوقت ریاست میں سب سے زیادہ کورونا کیس ہے، اس لئے دو روزہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ان اجلاس میں صرف کام کاج ہوگا، اس میں کسی موضوع پر بحث و مباحثہ بھی نہیں ہوگا۔ اس لئے بل کی منظوری کے بعد اجلاس فوراً ختم ہوگا۔ اسمبلی اسپیکر نانا پٹولے کے کورونا متاثر ہونے کے بعد کارگزار اسپیکر یہ ذمہ داری ادا کر یں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 06, 2020 11:50 PM IST