ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

موسم برسات کے دوران اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے کیا کیا جائے اور کن باتوں سے رہا جائے محفوظ؟

عام طور پر بچے بھیگنے کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ بارش کے دنوں میں والدین یا سرپرستوں کی ذرہ سی غفلت بھی بچوں کے لیے ناقابل برداشت بن سکتی ہے اور وہ بارش میں بھیگ کر بیمار پڑ سکتے ہیں۔ ایسے میں بچوں کو بھیگنے سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

  • Share this:
موسم برسات کے دوران اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے کیا کیا جائے اور کن باتوں سے رہا جائے محفوظ؟
عام طور پر بچے بھیگنے کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے دوران صحت عامہ کا موضوع ہر ایک کے لیے اہم بنا ہوا ہے۔ موسم برسات میں تو اور بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ تاکہ موسم کی تبدیلی اور بارش سے ہونے والی مضر اثرات سے محفوظ رہا جائے۔ ایسے میں بچوں کی صحت کا خیال رکھنا بھی اہم اور ترجیحی کام ہے۔


موسمی تبدیلیاں ایسی حقیقت ہے، جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن آپ کا بچہ اچانک تبدیلیوں سے کتنی اچھی طرح سے ایڈجسٹ ہوتا ہے۔ یہ بات سب سے اہم ہے کہ آیا آپ سب ہی موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں یا محض اس سے بچنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں؟


بارش کے موسم کو زیادہ سے زیادہ خوش گوار اور یادوں سے بھرا بنانے کے لیے ان باتوں کا خاص خیال رکھنا ہوگا:


  • 1. قوت مدافعت میں اضافے کے لیے ویکسین


مانسون کو اکثر فلو (انفلوئنزا) کے موسم سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب کو متاثر کرتا ہے۔ اگرچہ ڈاکٹر عام طور پر بارش سے پہلے فلو سے حفاظت کے لیے شاٹس لینے کی سفارش کرتے ہیں۔ فروری 2018 سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (World Health Organisation) نے فلو کے سیزن کے دوران کوڈری وئلنٹ ویکسین (quadrivalent vaccine) کے لئے باضابطہ سفارش کی۔ کوڈری وئلنٹ ویکسین میں چار انفلوئنزا وائرس اسٹرین (دو اے ذیلی قسمیں اور دو بی ذیلی قسمیں- H1N1، H3N2 اور وکٹوریہ اور یاماگاتا) شامل ہیں۔ آپ کے لئے سالانہ فلو شاٹ لینا اتنا ہی اہم ہے۔ جتنا سڑک عبور کرنے سے پہلے دونوں راستوں کو دیکھ لینا۔

اس سلسلے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں اس بارے میں کہ وہ تجویز کرتے ہیں کہ آپ کو اور آپ کے بچوں کو مناسب وقت پر کونسی مناسب دوا کی ضرورت ہے۔ یہ چھوٹا سا قدم آپ کے گھر اور علاقے میں وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے معاون ہوسکتا ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ مانسون کے دور سے آسانی سے گزریں گے۔

  • 2. گھر کو ایک محفوظ زون بنائیں:


آپ باہر کے ماحول یا موسم کو کنٹرول نہیں کرسکتے۔ اس کے برعکس اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر میں ماحول صاف ستھرا اور قابل استعمال ہو۔ جسم کو مکمل ڈھاکیں اور فل استین والے لباس استعمال کریں۔

اپنے گھر کے آس پاس پانی کو روکنے نہ دیں۔ کھلے کھانوں اور پھلوں کو ڈھانپیں۔ وہیں بارش کے موسم میں آپ اپنے اطراف شجرکاری کرسکتے ہیں۔

  • 3. عام معاملات


بیمار ہونے کے خلاف آپ کا مدافعتی نظام پہلی اور بہترین شرط ہے لہذا تازہ پھل اور سبزیوں کی کافی مقدار میں متوازن غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں۔ یہ آپ کے جسم کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرنے کی کلید ہے۔ کھانے سے پہلے تمام پھل اور سبزیاں اچھی طرح دھو لیں۔ کھانا چیک کریں۔ صرف ابلا ہوا یا صاف پانی پائیں اور اپنے فرج کی صفائی بھی کرتے رہیں۔

باہر کا کھانا کھانے سے پرہیز کریں ، خاص طور پر جب آپ کھانے کی تیاری کے دوران صفائی اور حفظان صحت کے بارے میں مشکوک ہو۔ گھر پر ہی اپنے پسندیدہ اسٹریٹ فوڈ کے صحت مند ورژن تیار کریں ، صحتمند کیک اور کوکیز بنائیں۔

  • 4. بھیگنے سے گریز کریں - حد مقرر کریں!


عام طور پر بچے بھیگنے کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ بارش کے دنوں میں والدین یا سرپرستوں کی ذرہ سی غفلت بھی بچوں کے لیے ناقابل برداشت بن سکتی ہے اور وہ بارش میں بھیگ کر بیمار پڑ سکتے ہیں۔ ایسے میں بچوں کو بھیگنے سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔
آپ جہاں کہیں بھی رہتے ہو ، اب آپ بارش کے موسم کو اپنے اور اپنے کنبے کے لئے محفوظ اور تفریح ​​بخش بنانے کے لئے کچھ عمدہ نکات اور مشوروں سے آراستہ ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jul 12, 2021 01:19 PM IST