خاتون کے ساتھ ناجائزتعلقات بناتے وقت پکڑے جانے پر شخص برہنہ کرکے جم کر پیٹا، ویڈیو وائرل

Jun 20, 2019 08:14 AM IST | Updated on: Jun 20, 2019 03:39 PM IST
خاتون کے ساتھ ناجائزتعلقات بناتے وقت پکڑے جانے پر شخص برہنہ کرکے جم کر پیٹا، ویڈیو وائرل

راجستھان سے ایک بیحد چونکانے والامعاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص کو خاتون کے ساتھ ناجائز تعلق رکھنے کے الزام میں لوگوں نے جم کر پیٹا۔۔ سوشل میڈیا پر شخص کی پیٹائی کا ویڈیوسامنے آیا ہے۔ جس میں نظر آرہا ہے  کہ غصے سے بھڑکے لوگ شخص کی انتہائی بے رحمی سے پٹائی کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں کچھ لوگ ایک شخص کے ہاتھ باندھ کر اس کی بے رحمی سے ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے پٹائی کر رہے ہیں۔ شخص ان سے رحم کی بھیک مانگرہا ہے لیکن لوگ اس کی مسلسل بے رحمی سے پٹائی کر رہے ہیں کچھ لوگ اسے چھوڑ دینے کو بھی کہہ رہے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ شخص کو بے رحمی سے پیٹ رہے ہیں۔ ی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو شیر گڑھ تھانہ علاقے کا ہے اور ویڈیو میں پٹتے ہوئے شخص کا نام جے سنگھ ہے جو درگا پور کا رہنے والا ہے۔ معلومات کے مطابق اس شخص کا گاؤں کی ایک خاتون سے ناجائز تعلقات تھے۔ غیر قانونی تعلقات کے چلتے متاثر جے سنگھ اکثر اس خاتون سے اس کے گھر ملنے آجاتا تھا۔ ایک دب 6 جون کی رات کو اس شخص خاتون کے ساتھ گھر والوں نے قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا جسکے بعد اس شخص کی جم کر لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کی۔۔۔

Loading...

Loading...