شمالی ہند میں اگلے ہفتے بگڑے گا موسم، ہوگی بارش، 23 جنوری سے بڑھنے لگے گی ٹھنڈ
شمالی ہند میں اگلے ہفتے بگڑے گا موسم، ہوگی بارش، 23 جنوری سے بڑھنے لگے گی ٹھنڈ
آئی ایم ڈی کی سائنسداں ڈاکٹر سوما سین رائے نے کہا، آئندہ ویسٹرن ڈسٹربنس کے درمیان شمالی ہند علاقے میں موسم کے حالات میں تیزی سے تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
شمالی ہند میں اگلے ہفتے موسم کا مزاج ایک بار پھر بگڑے گا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 24 اور 25 جنوری کو شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں بڑھنے لگے گی ٹھنڈ آئی ایم ڈی کی سائنسداں ڈاکٹر سوما سین رائے نے کہا، آئندہ ویسٹرن ڈسٹربنس کے درمیان شمالی ہند علاقے میں موسم کے حالات میں تیزی سے تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں 23 جنوری سے ٹھنڈ بڑھنے لگے گی اور اسکا اثر میدانی علاقوں میں 24 جنوری سے دیکھنے کو ملے گا جو 25 جنوری کو بھی جاری رہے گا۔
جموں-کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بارش کا اندازہ ڈاکٹر رائے نے کہا، 24 جنوری کی شام سے آسمان میں مطلع ابر آلود رہے گا اور اس کے بعد سے لے کر 26 جنوری کی صبح تک میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہوسکتی ہے۔ جموں کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں اس دوران بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی ہند میں کم از کم درجہ حرارت میں کچھ گراوٹ کی امید ہے، لیکن کوئی بہت بڑی تبدیلی نہٰں ہوگی۔ حالانکہ، ہفتہ کے دوسرے نصف میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے۔ دہلی میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
21 جنوری اس سیزن میں سب سے گرم رہا دو سال بعد، 21 جنوری اس سیزن کا سب سے گرم رہا۔ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ 2020 کے بعد جنوری کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اس سے قبل سال 2021 میں 5 جنوری کو یہ 23.2 ڈگری سیلسیس تھا اور سال 2020 میں 5 جنوری کو 22.6 ڈگری سیلسیس تھا جب کہ 2020 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4 جنوری کو 23.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔