لو کی چپیٹ میں آسکتا ہے پورا مشرقی ہندوستان، بہار اور جھارکھنڈ سب سے زیادہ متاثر

لو کی چپیٹ میں آسکتا ہے پورا مشرقی ہندوستان، بہار اور جھارکھنڈ سب سے زیادہ متاثر

لو کی چپیٹ میں آسکتا ہے پورا مشرقی ہندوستان، بہار اور جھارکھنڈ سب سے زیادہ متاثر

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اس سال مارچ میں اپریل مئی میں ملک میں شدید گرمی اور گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bihar | Jharkhand
  • Share this:
    اس سال مئی میں جھارکھنڈ اور اوڈیشہ سمیت مشرقی ہندوستان لو کی چپیٹ میں آسکتا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش قیاسی کرتے ہوئے ان علاقوں میں معمولی سے زیادہ گرم ہوائیں چلنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ وہیں، کچھ مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

    مئی میں پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مغربی اتر پردیش کے کچھ حصوں سمیت ملک کے شمال مغربی اور مغربی وسطی حصوں میں معمول سے زیادہ یا معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ڈی نے درجہ حرارت اور بارش کی اپنی ماہانہ پیشین گوئی میں مزید کہا کہ شمال مشرقی خطہ، کیرالہ، آندھرا پردیش اور جنوبی کرناٹک کے کئی حصوں میں معمول سے کم بارش کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، مئی میں بارش 61.4 ملی میٹر طویل مدتی اوسط (ایل اے پی) کے 91-109 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

    بہار و جھارکھنڈ سب سے زیادہ ہوں گے متاثر

    بہار جھارکھنڈ میں سب سے زیادہ لو کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ محکمہ کے منیجنگ ڈائریکٹر مرتیوانجئے مہاپاتر نے بتایا کہ مئی میں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، گانگئے مغربی بنگال، مشرقی اترپردیش، ساحلی آندھراپردیش اور شمالی چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں جب کہ مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور ساحلی گجرات کے زیادہ تر حصوں میں معمولی سے زیادہ گرم ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پی ایم مودی کے’من کی بات‘ پروگرام کا 100واں ایپی سوڈ آج، دہلی سے یو این تک گونجے گی آواز

    مئی کے وسط میں ال نینو کے شروع ہونے کا اشارہ

    مہاپاترا نے کہا کہ مئی میں استوائی بحرالکاہل پر غیر جانبدار ال نینو اثر غالب ہونے کے اشارے ہیں۔ اس کے علاوہ، زیادہ تر موسمی ماڈل مئی سے مانسون کے دوران خطے کی گرمی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ ال نینو یا استوائی بحرالکاہل کے گرم ہونے کا اثر ہندوستان میں مون سون کی بارشوں پر پڑتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    یہاں کئی بھائی مل کر ایک ہی خاتون سے کرتے ہیں شادی، جانئے کن ممالک میں ہے یہ رواج

    اس سال سب سے زیادہ سے ہوں گے ہیٹ ویو والے دن

    ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اس سال مارچ میں اپریل مئی میں ملک میں شدید گرمی اور گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی تھی۔ لیکن مارچ اور اپریل میں موسم کی تبدیلی کے باعث گرمی کی لہر برقرار نہیں رہی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: