ہوم » نیوز » وطن نامہ

شوہر کے جنسی تعلقات سے بیوی مطمئن نہیں، اس طرح سے حاصل کریں اطمینان

میں اپنے شوہر سے یہ کیسے کہوں کہ بستر میں وہ سست اور خود غرض کی طرح برتاو کرتا ہے۔ گزشتہ تین سال کی شادی شدہ زندگی میں مجھے ایک ہی بار اورل سیکس کا موقع ملا ہے جبکہ اسے ہر دن مل رہا ہے۔ عموماً وہ اپنے پیٹھ کے بل پڑا رہتا ہے اور مجھے ہی سارا کچھ کرنا پڑتا ہے۔

  • Share this:
شوہر کے جنسی تعلقات سے بیوی مطمئن نہیں، اس طرح سے حاصل کریں اطمینان
شوہر کے جنسی تعلقات سے بیوی مطمئن نہیں، اس طرح سے حاصل کریں اطمینان

میں اپنے شوہر سے یہ کیسے کہوں کہ بستر میں وہ سست اور خود غرض کی طرح برتاو کرتا ہے۔ گزشتہ تین سال کی شادی شدہ زندگی میں مجھے ایک ہی بار اوورل سیکس کا موقع ملا ہے جبکہ اسے ہر دن مل رہا ہے۔ عموماً وہ اپنی پیٹھ کے بل پڑا رہتا ہے اور مجھے ہی سارا کچھ کرنا پڑتا ہے۔ اس کے مردانگی کو ٹھیس پہنچائے بغیر میں اسے کیسے یہ بتاوں؟


آپ کو اپنے شوہر سے یہ بات کہنے میں جو ہچک ہو رہی ہے، اسے میں سمجھ رہی ہوں، لیکن آپ کو بھی اپنے شوہر سے جنسی اطمینان حاصل کرنے کا نہ صرف حق ہے بلکہ سیکس کے بارے میں صحتمند بات چیت اس بات کا تعین کرے گا کہ آنے والے دنوں میں آپ کی شادی کتنی مضبوط بنی رہتی ہے۔ آپ کو اپنے شوہر سے یہ بات بتانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس کو سیدھے بتانے سے اس کی مردانگی کو ٹھیس پہنچے گا، تو ایسا کرنے کے کئی بالواسطہ طریقے بھی ہیں۔ چونکہ آپ کو ایک ہی بار اوورل سیکس حاصل ہوا ہے، تو اگلی بار جب آپ ہم بستر ہوتے ہیں تو آپ اس تجربہ کی بات کو اٹھا سکتے ہیں۔ اس تجربہ کے لئے ان کی تعریف کیجئے، اسے بتائیے کہ وہ تجربہ آپ کے لئے کتنا خوشگوار تھا اور ہو سکتا ہے کہ اس کو اس سے کچھ اشارے ملے۔


آپ چاہیں تو اسے بارے میں کچھ اچھی تحریر یا ویڈیو دکھا سکتے ہیں۔ بیڈ روم کو زیادہ رومانٹک بنانے کے لئے آپ چاہیں تو pheromone perfume یا lingerie کی مدد لے سکتی ہیں، موڈ بنائیے، اپنے بیڈ روم کو آپ بہتر روشنی اور خوشبو سے زیادہ زیادہ رومانی بناسکتی ہیں۔ سیکس کے بارے میں بات چیت سے بچنے سے آپ دونوں میں سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔ اگر آپ اس حالت میں دُکھی ہیں تو آپ ہی نہیں، بلکہ آپ دونوں ہی اس لطف کو نہیں حاصل کرسکتے۔ اگر سیکس کا لطف کوئی ایک ہی شخص اٹھا رہا ہے کہ تو پھر سیکس نہیں، ماسٹربیشن ہوگیا۔ اس لئے اگر اس معاملے میں سیدھے نہیں بولنے سے بات نہیں بنتی ہے تو آپ کو کچھ ہچک چھوڑنی ہوگی کیونکہ یہ ایسا موضوع ہے جو آگے چل کر آپ کی شادی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔


میں آپ کو مشورہ دوں گی کہ آپ اس موضوع کو سیکس کے دوران ہی اٹھائیے، کسی اور وقت نہیں۔ سیکس کے وقت آپ اپنے جسم کے ہاو بھاو سے بہت زیادہ  اشارے دیتے ہیں تو آپ اس کے ہاتھ یا جسم کو اپنے جسم کے ان حصوں پر لے جاسکتی ہیں جو آپ کو ایکسائیٹیڈ کرتا ہے۔ آپ ایسا اپنے چہرے کے تاثرات سے ظاہر کرسکتی ہیں اور اس کے لئے الفاظ کے استعمال کی ضرورت نہیں ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 10, 2021 11:52 PM IST