عدالت سے جانچ میں تیزی کی درخواست کریں گے احتجاجی پہلوان، آج ہونی ہے معاملے کی سماعت

عدالت سے جانچ میں تیزی کی درخواست کریں گے احتجاجی پہلوان، آج ہونی ہے معاملے کی سماعت
۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

عدالت سے جانچ میں تیزی کی درخواست کریں گے احتجاجی پہلوان، آج ہونی ہے معاملے کی سماعت ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

عدالت نے اس سے پہلے دہلی پولیس سے جانچ کی اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا۔ دہلی پولیس جمعہ کو اب تک ہوئی جانچ کی تفصیل عدالت کے سامنے رکھ سکتی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    خواتین پہلوانوں کی طرف سے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی دہلی کی ایک عدالت آج جمعہ کو سماعت کرنے والی ہے۔ خواتین پہلوانوں کے وکیل نریندر ہڈا کا کہنا ہے کہ وہ عدالت سے برج بھوشن کے خلاف دہلی پولیس کے الزامات کی تحقیقات میں تیزی لانے اور سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے تمام شکایت کنندگان کے بیانات جلد سے جلد ریکارڈ کرنے کی اپیل کریں گے۔

    شکایت کرنے والوں کو ابھی بھی مل رہی ہیں دھمکیاں

    عدالت نے اس سے پہلے دہلی پولیس سے جانچ کی اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا۔ دہلی پولیس جمعہ کو اب تک ہوئی جانچ کی تفصیل عدالت کے سامنے رکھ سکتی ہے۔ وہیں، دھرنے پر بیٹھے بجرنگ پونیا نے کہا کہ انہین عدالت سے انصاف کی امید ہے۔ سپریم کورٹ کے روبرو بھی انہوں نے، برج بھوشن کے خلاف ایف آئی آر اور شکایت گزاروں کو سیکورٹی مہیا کرانے کے مطالبات کیے تھے۔ دونوں ہی مطالبات پورے ہوئے۔ انہیں یہاں بھی امید ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہوں گے۔ بجرنگ نے کہا کہ ان کے ساتھ مجرمین کی طرح برتاو کیا جارہا ہے۔ ان کے فون ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔ یہی نہیں درخواست گزاروں کو ابھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    گولڈن ٹیمپل کے قریب تیسرے دھماکہ کے بعد پانچ گرفتار، ملزمین سے تفتیش جاری

    یہ بھی پڑھیں:

    سپریم کورٹ سے اختیارات ملتے ہی ایکشن میں دہلی حکومت، سروسیز سکریٹری آشیش مورے ہٹائے گئے

    پٹیالہ میں کیمپ لگانے کا کیا خیرمقدم

    بجرنگ نے کہا کہ انہوں نے این آئی ایس پٹیالہ میں خواتین پہلوانوں کے لیے ایک تیاری کیمپ منعقد کرنے کے لیے آئی او اے کی ایڈہاک کمیٹی کا خیرمقدم کیا۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ خواتین پہلوانوں کا کیمپ لکھنؤ یا یوپی میں لگایا جائے، جہاں برج بھوشن کا غلبہ ہے۔ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ سیما انتیل کے بیان پر بجرنگ نے کہا کہ انہیں دکھ پہنچا ہے۔ ہم حکومت یا پہلوانوں کے خلاف نہیں ہیں۔ ہماری لڑائی ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے خلاف ہے۔ ایک ھلاڑی کے طور پر ہم ان کا احترام کرتے ہیں، لیکن انہیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں۔ سیما نے کہا تھاکہ پہلوانوں کے دھرنے کی وجہ سے کشتی کی سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: