پاکستان نے منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت ایک ہندوستانی تھنک ٹینک کی جانب سے منعقدہ فوجی طبی ماہرین کے اجلاسمیں حصہ نہیں لیا۔ ہندوستان نے پاکستان کے اس نقشے پر اعتراض ظاہر کیا تھا جس میں اس نے کشمیر کو خود کا حصہ بتانے کا دعویٰ کیا۔
فوجی ادویات، صحت کی دیکھ بھال اور وبائی امراض میں شنگھائی تعاون تنظیم کی مسلح افواج کے تعاون سے متعلق کانفرنس میں پاکستانی وفد شرکت کرنا تھا۔ نقشے میں سرحد کی غلط تصویر کشی پر ہندوستان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ہندوستان نے کہا کہ پاکستان کو بتایا گیا کہ اس نے نقشے میں کشمیر کی غلط نمائندگی پر اعتراض کیا ہے اور اگر وہ کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتا ہے تو اسے صحیح نقشہ دکھانا ہوگا۔ پاکستانی وفد نے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالائزز نے کانفرنس کی میزبانی کی۔ ہندوستان گروپ کی صدارت میں ایس سی او ممالک پر مشتمل مختلف تقریبات اور سیمینارز کی میزبانی کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ہندوستان، روس، چین، جمہوریہ کرغزستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان اور پاکستان ہیں۔
تعلقات بہتر کرنے کی شروعات کرنی ہوتی تو جی-20 کے لیے کرتے مدعو
ہندوستان اس سال ایس سی او کی طرح جی 20 کی میزبانی کررہا ہے۔ بطور میزبان ہندوستان نے اس گروپ کے غیر رکن ممالک بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، مصر، نیدرلینڈ، ماریشس، اومان، نائیجریا، سنگاپور، اسپین کو خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اگر تعقلات بہتر کرنے کی پہل کرنی ہوتی تو ہندوستان پاکستان کو جی ٹوئنٹی میں خاص مہمان کے طور پر مدعو کتا، جب کہ فہرست میں پاکستان نہیں ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا کہ تعلقات بہتر کرنے کی پہل کے لیے بلاول اور خواجہ آصف مناسب شخص نہیں ہے۔
ہندوستان کو پتہ ہے کہ اس کی پہل کہاں سے کرنی ہوگی۔ چونکہ ایس سی او اجلاس میں رکن ممالک کی حفاظت اور وزرائے خارجہ کی میٹنگ ہونی ہے اور ہندوستان میزبان ملک ہے۔ ایسے میں اس کے ساتھ بطور میزبان اس کے رکن ممالک کے تئیں ترجیحات جڑی ہوئی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔