ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ: تحقیقات میں ہو رہے ہیں کئی انکشافات

فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سشانت سنگھ کی ان کی رہائش گاہ باندرہ میں خودکشی کا معاملہ نے اب نیا موڑ لیا ہے، اس میں کئی سنسنی خیز انکشافات بھی ہو رہے ہیں، اس لئے اب ریا چکرورتی اور ان کے کنبہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ: تحقیقات میں ہو رہے ہیں کئی انکشافات
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ: تحقیقات میں ہو رہے ہیں کئی انکشافات

ممبئی: فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سشانت سنگھ کی ان کی رہائش گاہ باندرہ میں خودکشی کا معاملہ نے اب نیا موڑ لیا ہے، اس میں کئی سنسنی خیز انکشافات بھی ہو رہے ہیں، اس لئے اب ریا چکرورتی اور ان کے کنبہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ریا چکرورتی اور سشانت سنگھ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی، اس لئے دونوں علیحدہ ہوگئے تھے جبکہ ریا چکرورتی کے گرد اب تفتیشی ایجنسیوں نے اپنا قافیہ تنگ کر دیا ہے، اس پر نگرانی کے ساتھ تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کیونکہ کئی ایسے راز جس پر ریا چکرورتی نے پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ وہ سی بی آئی اور ای ڈی اجاگر کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔


فلم اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کی معشوقہ ریا چکرورتی اور سشانت سنگھ نے ایک دوسرے پر تنازعہ کے سبب ہاتھ بھی اٹھایا تھا، یہ تنازعہ دونوں کے گھر والوں کے سبب پیدا ہوا تھا، اس لئے نوبت ہاتھ اٹھانے تک پہنچ گئی تھی، اس تنازعہ اور مارپیٹ کے بعد ہی ریا چکر ورتی نے سشانت سنگھ سے علیحدگی اختیار کرکے اس کا موبائل نمبر تک بلاک کر دیا تھا۔ اس کی تصدیق یہاں ممبئی پولیس کے ایک اعلی افسر نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان تعلقات انتہائی تلخ ہوگئے تھے، اس لئے ریا چکرورتی نے سشانت کو چھوڑ دیا تھا۔




سشانت سنگھ راجپوت موت کیس میں فلم اداکارہ ریا چکرورتی سے انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دوسری مرتبہ پھر پوچھ گچھ کی ۔ اس سے پہلے ریا سے جمعہ کو نو گھنٹوں تک پوچھ گچھ ہوئی تھی ۔ بتادیں کہ ریا کے اہل خانہ پر بھی ای ڈی کا شکنجہ کستا جارہا ہے ۔ آج بھی ریا کے بھائی اور والد کو بلایا گیا تھا ۔ تصویر : اے این آئی ٹویٹر ۔
سشانت سنگھ راجپوت موت کیس میں فلم اداکارہ ریا چکرورتی سے انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دوسری مرتبہ پھر پوچھ گچھ کی ۔ اس سے پہلے ریا سے جمعہ کو نو گھنٹوں تک پوچھ گچھ ہوئی تھی ۔ بتادیں کہ ریا کے اہل خانہ پر بھی ای ڈی کا شکنجہ کستا جارہا ہے ۔ آج بھی ریا کے بھائی اور والد کو بلایا گیا تھا ۔ تصویر : اے این آئی ٹویٹر ۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ خودکشی معاملہ میں دونوں کے گھریلو تنازعہ پر بھی ممبئی پولیس نے روشنی ڈالی ہے اور ممبئی پولیس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ دونوں کے گھر والوں کو سب کچھ معلوم تھا اور سشانت سنگھ کے گھر والے بھی اس سے لاعلم نہیں تھے کہ ریا چکرورتی اور سشانت سنگھ شادی کر نے والے ہیں۔ مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے اس معاملہ میں ریا چکرورتی سمیت 6 افراد پر سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی پر مجبور کرنے تشدد برپا کرنے، دھوکہ دہی سمیت کئی سنگین دفعات کے تحت نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل بہار پولیس نے اس میں معاملہ درج کیا تھا۔


ای ڈی نے بھی جب ریا سے 8 گھنٹے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ اس نے اپنا دوسرا موبائل نمبر چھپا رکھا تھا، اس لئے ای ڈی نے اس کے دوسرے موبائل کی بھی کال ریکارڈنگ نکالی ہے۔ ای ڈی سشانت سنگھ راجپوت، ریا چکرورتی اور اس کے گھر والوں کی کمپنی کے بینک کھاتوں کی تفصیلات کے ساتھ کئی اہم پہلوؤں پر جانچ کر رہی ہے۔ سشانت سنگھ کے اکاؤنٹ سے 15 کروڑ روپئے کے لین دین کا معاملہ اب بھی صیغہ راز بنا ہوا ہے، اس پر سے بھی پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے۔ اس میں کئی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں جبکہ ریا چکرورتی نے اس سے پیسوں کے لین دین سے صاف انکار کردیا ہے۔ ریا چکرورتی سی بی آئی ای ڈی اور ممبئی پولیس کے رڈار پر ہے، اس کے گرد ایجنسیوں نے قافیہ تنگ کر دیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 10, 2020 08:56 PM IST