ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر میں کورونا کے نئےمعاملات میں کمی، گزشتہ 26 دنوں میں رہی یہ صورتحال

جموں کشمیر میں آج کووڈ-19 کے اعداد و شمار لوگوں کے لئےکچھ راحت لےکر آئے۔ آج جموں وکشمیر میں 824 افراد کووڈ-19 میں مبتلا پائے گئے، جو گزشتہ 26 دن میں سب سے کم تعداد ہے۔ گزشتہ بار 2 ستمبرکو جموں وکشمیر میں 641 معاملے پائے گئے تھے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر میں کورونا کے نئےمعاملات میں کمی، گزشتہ 26 دنوں میں رہی یہ صورتحال
جموں وکشمیر میں کورونا کے نئےمعاملات میں کمی، گزشتہ 26 دنوں میں رہی یہ صورتحال

سری نگر: جموں کشمیر میں آج کووڈ-19 کے اعداد و شمار لوگوں کے لئےکچھ راحت لےکر آئے۔ آج جموں وکشمیر میں 824 افراد کووڈ-19 میں مبتلا پائے گئے، جو گزشتہ 26 دن میں سب سے کم تعداد ہے۔ گزشتہ بار 2 ستمبرکو جموں وکشمیر میں 641 معاملے پائے گئے تھے۔ اس کے بعد سے کووڈ کے نئے معاملات میں اضافہ ہوتا رہا۔ اضافہ اس حد تک ہوا کہ دو ستمبر سے 28 ستمبر تک پانچ لاکھ 85 ہزار 125 جانچ رپورٹوں میں 34 ہزار 150 مثبت پائے گئے۔ یعنی اگر روزانہ کی اوسط نکالی جائے تو پچھلے 26 دن میں 1313 کی اوسط رہی۔ یہ صرف مثبت معاملوں کی بات نہیں ہے۔ بلکہ اس عرصہ میں 414 اموات ہوئیں، جن کا روزانہ اوسط 15 کے قریب رہا۔


جموں صوبہ میں پچھلے 26 دن میں حالات زیادہ خراب رہے۔ پچھلے 26 دن میں جموں میں کووڈ مثبت معاملوں میں 18 ہزار 767 نئے معاملوں کا اضافہ ہوا۔ یعنی مثبت معاملے 2 ستمبر کے مقابلے میں تین گنا ہوگئے۔ اموات کے معاملوں میں بھی جموں صوبہ زیادہ متاثر رہا۔ پچھلے 26 دن میں جموں وکشمیر میں کل 414 اموات میں سے 245 جموں صوبہ میں ہی واقع ہوئیں۔ مطلب یہ کہ جہاں 2 ستمبر کو جموں میں اموات کی شرح فیصد 0.78 فیصد تھی وہ اب بڑھ کر 1.14 فیصد ہوگئی ہے۔ صحتیابی کا فیصد جموں میں دو ستمبر کو 72 فیصد سے زیادہ تھا، لیکن 28 ستمبر کو یہ کم ہوکر 62.6 فیصد پہنچ گیا ہے۔


دوسری جانب کشمیر صوبہ میں بہتر صحتیابی کی شرح فیصد کے سبب اموات کی شرح فیصد دو ستمبر کے 2.8 فیصد سے کم ہوکر 1.83 فیصد تک پہنچ گئی ہیے۔ ستمبر مہینے میں جموں کے مقابلے میں کشمیر میں ایکٹیو پازیٹیو معاملے بھی کم ہو گئے۔ جموں صوبہ میں مثبت معاملوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ کے سبب سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور محکمہ صحت کے افسران پر کافی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ حال ہی میں جموں میڈکل کالج کے تین افسران کو معطل کیا گیا۔


حالانکہ کل 1146 اموات میں ابھی تک کشمیر میں 826 اور جموں صوبہ میں 320 اموات واقع ہوئی ہیں، لیکن ستمبر مہینے میں جموں میں زیادہ تیزی سے وائرس نے جال پھیلانا شروع کیا اور اموات بھی یہیں زیادہ ہوئیں۔ 28 ستمبر تک جموں کشمیر میں کل مثبت معاملات 73014 پہنچ گئے، جن میں سے کشمیر میں 44951 اور جموں صوبہ میں 28063 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ایکٹیو پازیٹیو معاملوں کی بات کریں تو کشمیر میں 7440 اور جموں میں 10161 ایکٹیو کیس درج ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے میں ایک اچھا رجحان سامنے آرہا ہے، وہ یہ کہ اس دوران نئے مثبت معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہورہے افراد کی تعداد زیادہ رہی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 28, 2020 11:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading