ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان بحران: اشوک گہلوت کا دعویٰ- بی جے پی پڑگئی پھوٹ، ہماری ہوگی جیت

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت (Chief Minister Ashok Gehlot) نے بی جے پی (BJP) کو لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی کے رکن اسمبلی باڑہ بندی پر جارہے ہیں کیونکہ ان کی پول کھل گئی ہے۔

  • Share this:
راجستھان بحران: اشوک گہلوت کا دعویٰ- بی جے پی پڑگئی پھوٹ، ہماری ہوگی جیت
راجستھان بحران: اشوک گہلوت کا دعویٰ- بی جے پی پڑگئی پھوٹ، ہماری ہوگی جیت

جے پور: راجستھان کا سیاسی بحران (Rajasthan Crisis)  ابھی جاری ہے۔ جبکہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت (Chief Minister Ashok Gehlot) نے بی جے پی (BJP) کو لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی کے رکن اسمبلی باڑہ بندی پر جارہے ہیں کیونکہ ان کی پول کھل گئی ہے۔ حکومت میں تو ہم لوگ ہیں، ریاست میں اراکین اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ ہو رہی تھی، اس لئے ہمیں سب کو ایک ساتھ رکھنا پڑا۔ بی جے پی تین چار مقامات پر باڑہ بندی کر رہی ہے وہ بھی چن چن کر۔ مجھے ان میں پھوٹ پڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔


اس کے علاوہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں اور ہماری پارٹی چھوڑ چکے لوگوں کے خلاف ہر گھر میں غصہ ہے۔ میرا ماننا ہے کہ وہ بھی اسے سمجھتے ہیں اور ان میں سے بیشتر ہمارے پاس لوٹ آئیں گے۔




گہلوت کا دعویٰ- جیت ہماری ہوگی

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ہماری لڑائی جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے، وہ جاری رہے گی۔ وجے ہماری ہوگی، وجے سچائی کی ہوگی، وجے ریاست کے باشندوں کی ہوگی، وجے ان تمام اراکین اسمبلی کی ہوگی، چاہے برسراقتدار جماعت کے ہوں یا اپوزیشن کے۔ جو چاہتے ہیں کہ حکومتیں غیرمستحکم نہیں ہونی چاہئے۔

 



پارٹی اراکین اسمبلی کو دی یہ نصیحت

راجستھان میں اسمبلی سیشن 14 اگست سے شروع ہوگا اور اس میں فلور ٹسٹ بھی کروایا جاسکتا ہے۔ ایسے میں سیشن سے پہلے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سبھی اراکین اسمبلی کے نام ایک خط لکھ کر ان سے سچائی کا ساتھ دینے اور جمہوریت کو بچانے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے اور عوام کا فیصلہ ہی سب سے اوپر ہوتا ہے، یہی ہماری روایت رہی ہے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ موجودہ وقت یں جو سیاسی بحران چل رہا ہے، اسے لے کر سازش کرنے والے عوامی نمائندوں کے خلاف عوام میں زبردست ناراضگی ہے۔ وزیر اعلیٰ گہلوت نے سبھی اراکین اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ عوام کا اعتماد برقرار رکھنے اور غلط روایات سے بچنے کے لئے انہیں عام لوگوں کی آواز سننی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ اور اپنے حلقے کی عوام کے جذبات کو سمجھ کر وہ یہ یقینی بنائیں کہ منتخب حکومت اپنا کام کرتی رہے اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے کامیاب نہ ہوسکے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 09, 2020 08:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading