صدر رام ناتھ کووند نے جمعے کو اروند کیجریال کو دہلی کا نیا وزیر اعلیٰ مقرر کیاہے۔ کیجریوال کی عام آدمی پارٹی حالیہ اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 62 سیٹیں جیتی ہیں۔ سرکاری اطلاع کے مطابق صدر نے وزیر اعلی کی صلاح پر 6 ایم ایل اے کو وزی بھی مقرر کیا ہے۔
سولہ فروری کو کیجریوال کے سارتھ جو 6 وزیر بھی حلف لیں گے وہ منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور راجیندر گوتم ہیں۔ اطلاع میں کہا گیا ہے، "صدر کو اروند کیجریوال کو راجدھانی دہلی کا وزیر اعلی مقرر کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔
جب سے حلف لیا جائے گا اس دن سے ان کی تقرری عمل میں آئے گی'۔
ایک دیگر اطلاع کے مطابق صدر نے اپنے Council of Ministersکے ساتھ کیجریوال کے عہدے سے دئے گئے استعفے کوفوری طور پر قبول کرلیاہے۔ اطلاع کے مطابق نئے وزیر اعلی کے حلف لینے تک کیجریوال وزیر اعلی کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں ، عآپ نے 70 میں سے 62 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور بی جے پی نے صرف 8سیٹ جیت پائی تھی۔ کانگریس کا کھاتہ بھی کھلا نہیں تھا۔ کیجریوال اتوار کو وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔