ہوم » نیوز » وطن نامہ

لاک ڈاون 5.0 کی حمایت میں ہیں یہ ریاستیں، کہا- چھوٹ دینے پر بڑھ سکتے ہیں کورونا کے معاملے

اطلاعات کے مطابق دہلی کے علاوہ ہماچل پردیش، ہریانہ، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ لاک ڈاون کو مزید آگے بڑھانے کے حق میں ہیں۔ لاک ڈاون 4.0 کی مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاون 5.0 کی حمایت میں ہیں یہ ریاستیں، کہا- چھوٹ دینے پر بڑھ سکتے ہیں کورونا کے معاملے
لاک ڈاون 5.0 کی حمایت میں ہیں کئی ریاستیں

نئی دہلی: لاک ڈاون 4.0 (Lockdown 4.0) اتوار یعنی 31 مئی کو ختم ہو رہا ہے۔ اب ایسے میں مانا جارہا ہے کہ آئندہ ملک گیر بندی 5.0 میں کچھ حد تک مزید چھوٹ مل سکتی ہے۔ اسی درمیان خبر ہے کہ دہلی کے علاوہ ہماچل پردیش (Himachal Pradesh)، ہریانہ، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ لاک ڈاون کو مزید آگے بڑھانے کے حق میں ہیں، جبکہ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا ہے کہ ابھی لاک ڈاون میں چھوٹ دینے کی کوئی جلد بازی نہیں ہے۔ اسی طرح ہریانہ کے وزیر انل وج (Anil Vij) نے کہا ہے کہ زیادہ چھوٹ دینے سے کورونا کے معاملے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انل وج نے کہا کہ ایسے میں لاک ڈاون کو مزید بڑھایا جانا چاہئے۔


روزنامہ ’ہندوستان’ میں شائع خبر کے مطابق، دہلی کی بات کریں تو دہلی حکومت کچھ مزید چھوٹ چاہتی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دہلی حکومت اس بار شاپنگ مال کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس کے لئے کیجریوال حکومت مرکز کو تجویز بھیجے گی۔ حالانکہ، کیجریوال حکومت اب قومی دارالحکومت میں اسکول - کالج اور سنیما گھر ابھی کھولنے کے حق میں نہیں ہے۔ سیلون کھولنے پر اس کی نگرانی اور سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرانے کو لے کر حکومت میں اتفاق نہیں ہے۔


لاک ڈاون 4.0 اتوار یعنی 31 مئی کو ختم ہو رہا ہے۔ اب ایسے میں مانا جارہا ہے کہ آئندہ ملک گیر بندی 5.0 میں کچھ حد تک مزید چھوٹ مل سکتی ہے۔
لاک ڈاون 4.0 اتوار یعنی 31 مئی کو ختم ہو رہا ہے۔ اب ایسے میں مانا جارہا ہے کہ آئندہ ملک گیر بندی 5.0 میں کچھ حد تک مزید چھوٹ مل سکتی ہے۔


مذہبی مقامات کو بھی کھولے جانے کا امکان

اطلاعات کے مطابق، آئندہ لاک ڈاون 5.0  میں دہلی میٹرو شروع کرنے سے لے کر اور مزید بازار کھولنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مذہبی مقامات کو بھی کھولے جانے کا امکان ہے۔ مگر سوشل ڈیسٹنسنگ کے ضوابط، فیس ماسک اور آروگیہ سیتو موبائل ایپ کا استعمال ہر جگہ ضروری ہوگا، جو کہ ایک طرح کا انٹری ٹکٹ ہی مانا جائے گا۔

موجودہ لاک ڈاون کی مدت 31 مئی کو ختم ہوجائے گی

دراصل، موجودہ لاک ڈاون کی مدت 31 مئی کو ختم ہوجائے گی۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ آئندہ ملک گیر لاک ڈاون کم ازکم 10 دنوں تک بڑھایا جائے گا، لیکن، اس دوران تعلیمی اداروں کو صرف آن لائن کلاس لگانے کی ہی اجازت ہوگی۔ آئندہ لاک ڈاون کے لئے پابندی کے نئے مرحلے میں مرکزی کنٹینمنٹ زون پر اپنی توجہ مرکوز کرے گی۔ ساتھ ہی پازیٹیو معاملوں اور ان کے رابطے کی میپنگ کرنے کے ساتھ حالات کو  جغرافیائی طور پر متعارف کیا جائے گا۔ ایسے میں افسران لاک ڈاون کے سخت پروٹوکول نافذ کرنے کے اہل ہوں گے۔

 

 
First published: May 30, 2020 10:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading