உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نان-انٹر لاکنگ کاموں کی وجہ سے یہ ٹرینیں رہیں گی کینسل، گھر سے نکلنے سے پہلے چیک کریں فہرست

    ۔علامتی تصویر۔

    ۔علامتی تصویر۔

    اسی کام کے پیش نظر سنگرولی، کریلا کروڈ، چوراکی اور مہدیا اسٹیشنوں پر پری-این آئی کاموں کے مدنظر ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ گھر سے نکلنے سے پہلے کینسل رہنے والی ٹرینوں کی فہرست چیک کرلیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مسافروں کو بہتر سہولت دینے کے لئے وقت بہ وقت ہندوستانی ریلوے کی جانب سے کئی قدم اٹھائے جاتے ہیں، وہیں کئی ایسے انتظام بھی کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو سفر کے دوران کسی بھی طرح کی پریشانی نہ وہ اور آرام دہ سفر کرتے ہوئے وہ اپنی منزل تک پہنچ سکے۔ وہیں اگر کسی وجہ سے ٹرینوں کے روٹ یا وقت میں تبدیلی کی گئی ہے، تو اس کی معلومات بھی صحیح وقت پر مسافروں کو دے دی جاتی ہے۔ درحقیقت، ہندوستانی ریلوے(Indian Railways) کی طرف سے ہر روز کئی ٹرینیں کسی نہ کسی وجہ سے منسوخ کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چیف پبلک ریلیشن آفیسر راجیش کمار کے مطابق جبل پور ڈویژن (Jabalpur Division) کے کٹنی-سنگرولی ریلوے سیکشن کو دوگنا کرنے کے کام کی وجہ سے سلہانہ، پپڑیا کلاں اور کھنہ بنجاری اسٹیشنوں پر 27 جنوری سے 10 فروری تک اور 29 سے 12 جنوری تک دھنباد ڈویژن میں ڈبلنگ، یارڈ کو دوبارہ بنانے اور الیکٹرانک انٹر لاکنگ (Electronic interlocking) کا کام فروری تک جاری رہے گا۔

      اسی کام کے پیش نظر سنگرولی، کریلا کروڈ، چوراکی اور مہدیا اسٹیشنوں پر پری-این آئی کاموں کے مدنظر ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ گھر سے نکلنے سے پہلے کینسل رہنے والی ٹرینوں کی فہرست چیک کرلیں۔

      یہ ٹرینیں ہوں گی کینسل:
      1. ٹرین نمبر (22165) بھوپال-سنگرولی ایکسپریس کا آپریشن 29 جنوری، 2 فروری، 5 فروری اور 9 فروری کو منسوخ رہے گا۔

      2. ٹرین نمبر (22166) سنگرولی-بھوپال ایکسپریس کا آپریشن یکم فروری، 3 فروری، 8 فروری اور 10 فروری کو منسوخ رہے گا۔

      3. ٹرین نمبر (22167) سنگرولی-حضرت نظام الدین ایکسپریس کا آپریشن 30 جنوری اور 6 فروری کو منسوخ رہے گا۔

      4. ٹرین نمبر (22168) حضرت نظام الدین-سنگرولی ایکسپریس کا آپریشن 31 جنوری اور 7 فروری کو منسوخ رہے گا۔

      5. ٹرین نمبر (11448) ہاوڑہ جبل پور ایکسپریس کا آپریشن 8 فروری سے 15 فروری تک منسوخ رہے گا۔

      6. ٹرین نمبر (11447) جبل پور-ہاؤڑا ایکسپریس کا آپریشن 6 فروری سے 13 فروری تک منسوخ رہے گا۔

      7. ٹرین نمبر (22165) بھوپال-سنگرولی ایکسپریس کا آپریشن 5 فروری، 9 فروری اور 12 فروری کو منسوخ رہے گا۔

      8. ٹرین نمبر (22166) سنگرولی-بھوپال ایکسپریس 8 فروری، 10 فروری اور 15 فروری کو منسوخ رہے گی۔

      9. ٹرین نمبر (22167) سنگرولی-حضرت نظام الدین ایکسپریس 6 فروری اور 13 فروری کو منسوخ رہے گی۔

      10. ٹرین نمبر (22168) حضرت نظام الدین-سنگرولی ایکسپریس کا آپریشن 7 فروری اور 14 فروری کو منسوخ رہے گا۔

      11. ٹرین نمبر (19608) مدار جنکشن – کولکتہ ایکسپریس کا آپریشن 7 فروری کو منسوخ رہے گا۔

      12. ٹرین نمبر (19607) کولکتہ-مدار جنکشن ایکسپریس 10 فروری کو منسوخ رہے گی۔

      13. ٹرین نمبر (19413) احمد آباد-کولکتہ ایکسپریس 9 فروری کو منسوخ رہے گی۔

      14. ٹرین نمبر (19414) کولکتہ-احمد آباد ایکسپریس کا آپریشن 12 فروری کو منسوخ رہے گا۔

      15. ٹرین نمبر (13025) ہاوڑہ-بھوپال ایکسپریس کا آپریشن 7 فروری کو منسوخ رہے گا۔

      16. ٹرین نمبر (13026) بھوپال-ہاوڑہ ایکسپریس کا آپریشن 9 فروری کو منسوخ رہے گا۔

      جزوی طور پر بندش:
      1. ٹرین نمبر (13349) سنگرولی – پٹنہ ایکسپریس 29 جنوری سے 14 فروری تک سنگرولی کے بدلے چوپان سے پٹنہ کے لیے روانہ ہوگی۔

      2. ٹرین نمبر (13350) پٹنہ-سنگرولی ایکسپریس 28 جنوری سے 13 فروری تک سنگرولی کے بجائے چوپن تک جائے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: