وزیراعظم مودی نے چندریان -2 کی لانچنگ کو قابل فخرلمحہ قراردیا

چندریان -2 مشن کی کامیاب لانچنگ کے بعد اسرواوراس کے سائنسدانوں کےلئے پوری دنیا سےمبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے تمام ذی وقارشخصیات نےمشن کی کامیابی پر اسرو کومبارکباد دی ہے۔

Jul 22, 2019 08:28 PM IST | Updated on: Jul 22, 2019 08:28 PM IST
وزیراعظم مودی نے چندریان -2 کی لانچنگ کو قابل فخرلمحہ قراردیا

چندریان -2 کی کامیاب لانچنگ کے بعد وزیراعظم مودی نے اسروکومبارکباد دی ہے۔

خلا کی دنیا میں پیرکو ہندوستان نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ 'مشن مون' کے تحت ہندوستانی خلائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ یعنی اسرو نے دوپہر 2:43 بجے پرچندریان -2 کی کامیاب لانچنگ کی۔ چاند پرقدم رکھنے والا یہ ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا مشن ہوگا۔

یہ تاریخی خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ کے موقع پرملک کے صدراوروزیراعظم سمیت تمام  ذی وقارشخصیات نے مشن کولے کراپنی خوشی اورفخرکا اظہارکیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس مشن کی کامیاب لانچنگ کے لئے اسرو کومبارکباد پیش کی۔

Loading...

چندریان -2 کی کامیاب لانچنگ کے بعد وزیراعظم مودی نےاسرو کومبارکباد دی ہے۔ انہوں نےٹوئٹرپرایک ٹوئٹ میں لکھا 'چندریان -2 اپنے اپ میں خاص ہے کیونکہ یہ چاند کی سطح پرجنوبی قطب کوجانےگا اوراس کا مطالعہ کرے گا، جس کے بارے میں ابھی تک خاص اطلاع نہیں ہےاوریہاں سے کسی بھی گزشتہ مشن میں نمونےنہیں جٹائے گئے ہیں۔ یہ مشن چاند کے بارے میں نئی اطلاعات لائے گا'۔

صدرجمہوریہ نے بھی اسروکو مبارکباد دی چندریان -2 کی کامیاب لانچنگ کے بعد ہندوستان کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی ہندوستانی خلائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اسرو) کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نےاسروکومبارکباد دیتے ہوئے یہ بھی کہا 'میری خواہش ہےکہ ٹکنا لوجی کےنئےنئےعلاقوں میں اسرونت نئی اونچائیوں تک پہنچے'۔ اس سےقبل انہوں نے یہ بھی لکھا 'شری ہری کوٹہ سے چندریان -2 کی تاریخی ٹریننگ ہرہندوستانی کے لئے قابل فخرلمحہ ہے'۔ 

نتن گڑکری اورکماروشواس نے بھی دی مبارکباد

اس کےعلاوہ سڑک اور ٹرانسپورٹ وزیرمملکت نتن گڈکری نے بھی اسروکو اس کی کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکےلکھا کہ ہرہندوستانی کوآپ پر(اسرو پر) فخرہے۔ معروف شاعرکماروشواس نے بھی اسروکومبارکباد دی ہے۔ انہوں نےٹوئٹ کیا کہ 'سورگ کے سمراٹ کوجاکرخبرکردو، روز ہی آکاش چڑھتے آرہے ہیں ہم'۔

Loading...