جموں و کشمیر : نظر بندی میں سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ کی ایسی ہوگئی حالت ، سامنے آئی چونکانے والی تصویر

ریاست کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ ، ان کے بیٹے اور سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی سمیت کئی لیڈران پانچ اگست سے ہی حراست میں ہیں ۔ ایسے میں اب عمر عبد اللہ کی ایک چونکانے والی تصویر سامنے آئی ہے ۔

Oct 15, 2019 07:04 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 07:04 PM IST
جموں و کشمیر : نظر بندی میں سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ کی ایسی ہوگئی حالت ، سامنے آئی چونکانے والی تصویر

جموں و کشمیر : نظر بندی میں سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ کی ایسی ہوگئی حالت ، سامنے آئی چونکانے والی تصویر

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی ریاست کے سبھی لیڈران نظر بند ہیں ۔ ریاست کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ ، ان کے بیٹے اور سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی سمیت کئی لیڈران پانچ اگست سے ہی حراست میں ہیں ۔ ایسے میں اب عمر عبد اللہ کی ایک چونکانے والی تصویر سامنے آئی ہے ۔

اس تصویر میں عمر عبد اللہ اپنے معروف انداز سے بالکل الگ نظر آرہے ہیں ۔ تصویر میں عمر عبد اللہ کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور ان کے بال بھی کافی چھوٹے نظر آ رہے ہیں ۔ تصویر میں عمر عبد اللہ کی داڑھی اور بال دونوں سفید نظر آرہے ہیں ۔

Loading...

omar abdullah

وہیں پولیس نے منگل کو سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ کی بیٹی اور بہن سمیت متعدد خواتین کو حراست میں لے لیا ۔ افسران نے بتایا کہ یہ خواتین جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر التزامات ہٹائے جانے اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کئے جانے کی مخالفت میں احتجاج کررہی تھیں ۔

خیال رہے کہ کشمیر میں پیر کو 72 دنوں کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل خدمات بحال کردی گئی تھیں جبکہ انٹرنیٹ خدمات ابھی بھی بند ہیں ۔ افسران نے بتایا کہ شام پانچ بجے ایس ایم ایس خدمات بند کردی گئیں ۔ 40 لاکھ صارفین کی پوسٹ پیڈ موبائل خدمات شروع ہونے کی خوشی زیادہ دیر تک نہیں رہ سکی ، کیونکہ پابندی کی مدت میں موبائل کا بل جمع نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو سروس سے محروم رہنا پڑا ۔

Loading...