உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوم جمہوریہ پر دنیا دیکھے گی ہندوستان کی ’طاقت‘، آسمان میں گرجیں گے رافیل اور جیگوار، 75 جنگی جہاز بھریں گے اُڑان

    اس مرتبہ یوم جمہوریہ کا ہوگا بہت خاص۔

    اس مرتبہ یوم جمہوریہ کا ہوگا بہت خاص۔

    26 جنوری کو آزادی کے امرت مہوتسو (Azadi Ka Amrit Mahotsav) پروگرام کے جشن کے تحت 75 جنگی جہاز اڑان بھریں گے۔ یہ راج پتھ پر ہونے والا اب تک کا سب سے شاندار فلائی پاسٹ ہوگا۔ اس بات کی جانکاری بھارتی فضائیہ (IAF)پی آر او ونگ کمانڈر اندر نیل نندی نے دی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان میں یوم جمہوریہ (Republic Day) پر ہونے والی پریڈ نہ صرف ملک کے اندر کافی پسند کی جاتی ہے، بلکہ دنیا بھر میں بھی یہ موضوع بحث رہتی ہے۔ لیکن اس سال یہ دن پہلے سے بھی زیادہ خاص ہونے والا ہے۔ 26 جنوری کو آزادی کے امرت مہوتسو (Azadi Ka Amrit Mahotsav) پروگرام کے جشن کے تحت 75 جنگی جہاز اڑان بھریں گے۔ یہ راج پتھ پر ہونے والا اب تک کا سب سے شاندار فلائی پاسٹ ہوگا۔ اس بات کی جانکاری بھارتی فضائیہ (IAF)پی آر او ونگ کمانڈر اندر نیل نندی نے دی ہے۔

      پانچ رافیل جنگی جہاز کرتب دکھانے کے ساتھ ہی اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ پہلی بار بحریہ کے MiG29K اور P8I جنگی جہاز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ونگ کمانڈر اندرنیل نندی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا، ’ہندوستانی فضائیہ، آرمی اور بحریہ کے جہازوں سمیت 75 جنگی جہازوں کے ساتھ یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران راج پتھ پر ہونے والا یہ اب تک کا سب سے شاندار فلائی پاسٹ ہوگا۔ 17 جیگوار جہاز امرت مہوتسو کے 75 ویں سال کی شکل بناتے ہوئے آسمان میں دکھائی دیں گے۔‘

      کون سے جہاز بھریں گے اُڑان؟
      پرچم لہرانے (پریڈ کے ساتھ) کے 4MI-17v5 ہیلی کاپٹر، رودر فارمیشن کے (پریڈ کے ساتھ) 4 ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر، پریڈ کے بعد فلائٹ پاسٹ کے دوران-راحت فارمیشن کے 5ALH ایرو فارمیشن میں اُڑان بھریں گے۔ دوسرا فارمیشن - میگھنا(71 جنگ کی یاد میں) 1 چینوک اور 4Mi-17ایرو فارمیشن میں اڑیں گے۔ تیسرا فارمیشن ایکلویہ کا 1 Mi 35 ہیلی کاپٹر اور چار اَپاچے ہیلی کاپٹر ایرو فارمیشن میں اڑان بھریں گے۔ چوتھا فارمین-تنگیل (71جنگ میں تنگیل ایئر ڈراپ کی یاد میں) 1 ڈکوتا ونٹیج ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ اور 2 ڈارنیئر ایئرکرافٹ وِگ فارمیشن میں اڑان بھریں گے۔

      پانچواں فارمیشن-ترن 3C-130 وگ فارمیشن، چھٹا فارمیشن نیترا کا 1 اویکس ایئرکرافٹ، 2سوکھوئی اور 2 مگ 29 کے ساتھ ایئر فارمیشن میں اڑان بھریں گے۔ ساتواں فارمیشن -وِناش، 5 رافیل فائٹر ایئرو فارمیشن میں اڑان بھریں گے۔ آٹھواں فارمیشن-باز، ایک رافیل، 2 مگ29، 2 جیگوار، 2سکھوئی۔ نواں فارمیشن-تریشول، 3 سکھوئی اڑان بھرتے ہوئے تریشول کی شکل بنائیں گے، دسواں فارمیشن-ورونا، بحریہ کے لانگ رینج پیٹرولنگ ایئرکرافٹ P8i اور بحریہ کے مگ 29 K کے ساتھ اڑان بھریں گے۔

      گیارہواں فارمیشن-ترنگا 5ALH اڑان بھریں گے، بارہواں فارمیشن-وجئے ایک رافیل اڑان بھرتے ہوئے آئے گا اور صدر جمہوریہ کے سامنے سے ورٹیکل چارلی منوورنگ کرے گا۔ تیرہواں فارمیشن- امرت فارمیشن، 17 جیگوار ایک ساتھ 75 عدد کی شکل میں اڑان بھریں گے۔ اس یوم جمہوریہ پریڈ میں ایئرفورس کے مارچنگ دستے میں 4 افسر اور 96 فضائیہ کے فوجی حصہ لیں گے۔ فضائیہ کے بینڈ میں مجموعی طور پر 72 میوزیشین اور 3 ڈرمر حصہ لے رہے ہیں۔

      اس بار کم لوگ ہی کرپائیں گے شرکت
      دفاعی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اس سال صرف 24 ہزار لوگوں کو پریڈ میں شرکت کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے 2020 میں تقریباً 1.25 لاکھ لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت تھی۔ یعنی ہندوستان میں کورونا وائرس وبا شروع ہونے سے پہلے۔

      اس مرتبہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ایک خاص گیلری بھی توجہ کا مرکز رہے گی۔ وزارت ثقافت بذریعہ نیشنل میوزیم آف ماڈرن آرٹ(Ministry of Culture by National Museum of Modern Art) اور وزارت دفاع کے تعاون سے بھونیشور اور چنڈی گڑھ میں آرٹ کا میلہ منعقد کیا گیا تھا، جس میں ملک کے مختلف فنکاروں نے حصہ لیا تھا۔ جس کے تحت ملک کی آزادی کی لڑائی میں حصہ لینے والے گمنام ہیروز کی تصاویر تیار کی گئی ہے، جن میں اُن کی بہادری اور جدوجہد کی کہانیوں کو ظاہر کیا گیا ہے۔ ان تصاویر کی یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر نمائش کی جائے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: