ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

لاک ڈاون: باندرہ ریلوے اسٹیشن پر امنڈی بھیڑ پر امت شاہ فکرمند، پولیس نے کیا لاٹھی چارج

ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر بھاری تعداد میں لوگ اکٹھا ہوگئے اور ہنگامہ کرنے لگے، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

  • Share this:
لاک ڈاون: باندرہ ریلوے اسٹیشن پر امنڈی بھیڑ پر امت شاہ فکرمند، پولیس نے کیا لاٹھی چارج
باندرہ ریلوے اسٹیشن پر افواہ کے سبب امنڈی بھیڑ

ممبئی: ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پرلوگوں کی زبردست بھیڑ امنڈ پڑی ہے۔ لاک ڈاون کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگئے۔ لوگ گھر بھیجےجانےکو لےکر ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ کرنے لگے، جس کے بعد پولیس نے بھیڑ پرلاٹھی چارج کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے پولیس نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن جب لوگ نہیں مانے تو پولیس نے لاٹھی چارج کرکے بھیڑ کو ہٹایا۔


مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے  سے باندرہ ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹیشن پر جمع ہوئی بھیڑ پرتشویش کا اظہارکیا۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے زور دےکرکہا کہ اس طرح کے واقعات سے ہندوستان میں کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کمزور ہوتی ہے اور انتظامیہ کو ایسے واقعات سے بچنے کے لئے محتاط اور چوکنا رہنےکی ضرورت ہے۔ امت شاہ نے مہاراشٹر حکومت کو اپنی مکمل حمایت کی پیش کش بھی کی۔




افواہ کے سبب جمع ہوئے لوگ

ممبئی میں افواہ کے سبب ہزاروں لوگ ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر جمع ہوگئے۔ پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
ممبئی میں افواہ کے سبب ہزاروں لوگ ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر جمع ہوگئے۔ پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔


ایسا بتایا جارہا ہےکہ آس پاس کی بستیوں میں افواہ پھیلی کہ باہر کے لوگوں کو گھر بھیجا جائےگا، جس کے لئے باندرہ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین چلےگی، جس کے بعد وہاں بھاری تعداد میں لوگ اکٹھا ہونے لگے۔ وہاں جمع لوگوں کا کہنا تھا کہ یا تو انہیں گھر بھیجا جائے یا پھر ان کےلئےکھانےکا انتظام کیا جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے باندرہ (مغرب) بس اسٹینڈ پر بھی لوگ جمع ہوئے، انہیں ہٹانے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔



مرکزی حکومت مزدوروں کو گھر بھیجنےکا فیصلہ نہیں لے پائی: آدتیہ ٹھاکرے

کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ملک میں لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اسی پورے حادثہ پر مہاراشٹرحکومت میں وزیر اور وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کےبیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے ٹوئٹ کرکے مرکزی حکومت پر الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ وقت میں باندرہ اسٹیشن سے مزدوروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ابھی حال ہی میں سورت میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ مرکزی حکومت مزدوری کو گھر بھیجنے کا فیصلہ نہیں لے پائی ہے۔ وہ لوگ کھانے اور آشرے چاہتے ہیں، وہ گھر واپس جانا چاہتے ہیں۔
First published: Apr 14, 2020 07:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading