دہلی میں بڑے دہشت گردانہ حملے کی سازش ، جیش محمد کے چار دہشت گردوں کے داخل ہونے کا اندیشہ

دہشت گردانہ حملہ کے خدشہ کے پیش نظر راجدھانی دہلی میں پولیس نے الرٹ جاری کردیا ہے ۔ عوامی مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

Oct 03, 2019 10:28 AM IST | Updated on: Oct 03, 2019 10:28 AM IST
دہلی میں بڑے دہشت گردانہ حملے کی سازش ، جیش محمد کے چار دہشت گردوں کے داخل ہونے کا اندیشہ

دہلی میں بڑے دہشت گردانہ حملے کی سازش ، جیش محمد کے چار دہشت گردوں کے داخل ہونے کا اندیشہ

قومی راجدھانی دہلی سے اس وقت بڑی خبر آرہی ہے ۔ تہواروں کے موسم کے پیش نظر دہشت گرد دہلی میں حملہ کے سازش رچ رہے ہیں ۔ خفیہ ایجسنیوں کی جانکاری کے مطابق جیش کے چار دہشت گرد اس وقت دہلی میں موجود ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ چاروں کے پاس جدید ہتھیار ہیں ۔ انٹلی جنس سے ملی اس جانکاری کے بعد دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کئی علاقوں میں چھاپہ ماری کررہی ہے اور سرچ آپریشن چلا رہی ہے ۔

دہشت گردانہ حملہ کے  خدشہ کے پیش نظر راجدھانی دہلی میں پولیس نے الرٹ جاری کردیا ہے ۔ عوامی مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ خاص طور پر بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشن اور میٹرو اسٹیشنوں پر اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ ایک دن پہلے ہی بدھ کو دہلی سے متصل پنجاب میں پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا ، جو بڑے  حملے کی تیاری میں تھا ۔ اس سے پہلے ایس آئی ٹی نے امرتسر سے تین بدمعاشوں کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے پانچ اے کے 47 ، دو رائفل اور گولہ بارود برآمد کیا تھا ۔

غور طلب ہے کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گرد مسلسل دراندازی کی کوشش کررہے ہیں ، لیکن اس میں کامیابی نہیں ملنے کی وجہ سے اب پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعہ ہتھیار یہاں بھیجے جارہے ہیں ۔ حال ہی میں پنجاب سے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی ایس آئی ٹی کو چار ڈرون طیارے بھی ملے تھے ، جن میں سے تین پوری طرح سے تباہ کئے جا چکے تھے ۔

Loading...