உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر آدھی رات کو فون کر کے وارانسی کورٹ کیمپس کو بم سے اڑانے کی دی گئی دھمکی، سبزی والا حراست میں

    وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر آدھی رات کو فون کر کے وارانسی کورٹ کیمپس کو بم سے اڑانے کی دی گئی دھمکی، سبزی والا حراست میں

    وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر آدھی رات کو فون کر کے وارانسی کورٹ کیمپس کو بم سے اڑانے کی دی گئی دھمکی، سبزی والا حراست میں

    پولیس کے مطابق فون کرنے والے نے وارانسی کے حساس مدعے کو جوڑتے ہوئے کورٹ کے احاطے میں بم دھماکہ کرنے کی دھمکی دی۔ اس کی جانکاری رات میں ہی سی ایم کی قیام گاہ سے وارانسی کمشنریٹ کو دی گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Varanasi, India
    • Share this:
      وارانسی کے پھلواریا پہلوپورہ سے آدھی رات کو وزیراعلیٰ کی قیام گاہ پر فون کر کے کورٹ کیمپس کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تو کمشنریٹ پولیس میں افراتفری مچ گئی۔ کینٹ پولیس نے دھمکی والے نمبر کو ٹریس کیا۔ پولیس نے سبزی بیچنے والے کے افراد خاندان کو حراست میں لیا۔ افراد خاندان کے مطابق ان کا موبائل جمعرات کو گھر سے چوری ہوگیا تھا۔ پڑوسیوں پر شرارت کا الزام لگایا گیا ہے۔

      پولیس کے مطابق فون کرنے والے نے وارانسی کے حساس مدعے کو جوڑتے ہوئے کورٹ کے احاطے میں بم دھماکہ کرنے کی دھمکی دی۔ اس کی جانکاری رات میں ہی سی ایم کی قیام گاہ سے وارانسی کمشنریٹ کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی افسروں کے ہاتھ پاون پھول گئے۔ فوری نمبر کی بنیاد پر اس کا لوکیشن لیا گیا۔ اس کے بعد کینٹ سرکل کے اے سی پی کی قیادت میں چھان بین شروع ہوئی۔ ٹیم پھلواریا کے پہلو پورہ میں پہنچی اور سبزی بیچنے والے گلاب سونکر کو حراست میں لیا۔

      پولیس نے کی پوچھ تاچھ میں گلاب نے بتایا کہ جس نمبر سے دھمکی دی گئی وہ بیٹی کا موبائل ہے۔ فیملی کے دیگر لوگ بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔ بیٹی نے بتایا کہ جمعرات کی دیر شام برآمدے میں کام کرنے کے دوران کسی نے موبائل چوری کرلیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      زنا کے معاملہ پر اہلکاروں کے خلاف مسلح افواج کو تادیبی کارروائی کا حق حاصل: سپریم کورٹ

      یہ بھی پڑھیں:
      گرلس ہاسٹل کی لڑکیوں نے کھولا ہاسٹل کا گھنونا راز، ملازم بناتا ہے فحش ویڈیو

      بھائی وکاس اور آکاش آئے تو انہوں نے اسے پڑوسیوں کی کارستانی بتایا اور بعد میں تھانے میں گمشدگی درج کرانے کی بات کہتے ہوئے ٹال دیا۔ گلاب کے مطابق پڑوسیوں نے موبائل چوری کیا اور پھنسانے کی نیت سے وزیراعلیٰ کی قیام گاہ کو فرضی کال کیا۔ پولیس کمشنر کے مطابق کال کرنے والے کے بارے میں جانکاری مہیا کرائی جارہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: