உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کی جانب سے تین روز ہ Gulmarg Festival 2022 اختتام پذیر، بالی ووڈ کی  مشہور شخصیات نے کی شرکت، فنکاروں نے بکھیرے جادو

    اس فیسٹیول میں ایڈونچر اسپورٹس کی مختلف مقابلے منعقدہوئے۔ فنکاروں نے اس فیسٹول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ایک خاتون فنکار نے کہاکہ فوج کی جانب سے منعقدہ اس فیسٹول میں انہیں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملا۔

    اس فیسٹیول میں ایڈونچر اسپورٹس کی مختلف مقابلے منعقدہوئے۔ فنکاروں نے اس فیسٹول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ایک خاتون فنکار نے کہاکہ فوج کی جانب سے منعقدہ اس فیسٹول میں انہیں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملا۔

    اس فیسٹیول میں ایڈونچر اسپورٹس کی مختلف مقابلے منعقدہوئے۔ فنکاروں نے اس فیسٹول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ایک خاتون فنکار نے کہاکہ فوج کی جانب سے منعقدہ اس فیسٹول میں انہیں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملا۔

    • Share this:
    ہندوستان کی آزادی  کےپہچتر ویں سالگرہ یعنی آزادی کا امرت مہوتسو  کے سلسلے میں سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کی جانب سے تین روزہ  گلمرگ  فیسٹیول دوہزار بائیس  اختتام پذیر ہوا۔آج آخری روز بھی مختلف فنکاروں نے اپنے فن کے جادو بکھیریے۔ کافی تعداد میں سیاحوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ فنکاروں کے گانوں سے سامعین محظوظ ہوئے۔ آج آخری روز بھی فوج کے اعلی افسران موجود رہے۔اس فیسٹول  کامقصد یہی تھا کہ یہاں کے مقامی نوجوانوں کو  ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے بہترپلیٹ فارہم فراہم کرنا اور سیاحت کو فروغ دینا۔یہ فیسٹیول چار مارچ سے چھ مارچ  تک جاری رہا۔ فیسٹول  سیاحوں کوگلمرگ کی جانب راغب کرنےاور وادی کشمیر کے نوجوانوں کواپنی صلاحیتوں کوابھارنےاوربہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے سلسلے میں منعقد کیاگیا۔

    گزشتہ روز فیسٹول  میں فوج کے پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے  مہمان خصوصی رہے۔بالی ووڈ کے مشہور اداکارہ نیلم کوٹھاری، اداکار و ہدایت کار سمیر سونی بھی اس موقع پر موجود رہے۔اس کے علاوہ متعدد کشمیری گلوکار اس فیسٹول میں شامل رہے ۔گلمرگ میں سیاحوں اور مقامی سامعین کو تین روزہ فیسٹیول کے دوران بالی ووڈ کے مختلف ہٹ گانوں، قوالی نائٹس اور کشمیری موسیقی سے محظوظ کیاگیا۔ کشمیری  دستکاری، گانا، مقامی ٹیلنٹ کا رقص پروگرام، کشمیری پکوان میلے کے اہم پرکشش اسٹال بھی نصب کئے گئے۔ مقامی فن کاروں نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہر کیا۔

    پاکستانی کپتان Bismah Maroof کی بیٹی کے ساتھ کھیلتی نظر آئی ٹیم انڈیا، سچن تیندولکر بولے۔ کرکٹ کے میدان میں حدیں ہوتی ہیں لیکن

    اس فیسٹیول میں ایڈونچر اسپورٹس کی مختلف مقابلے منعقدہوئے۔ فنکاروں نے اس فیسٹول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ایک خاتون فنکار نے کہاکہ فوج کی جانب سے منعقدہ اس فیسٹول میں انہیں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا ایسے فیسٹول ہونے چاہیے۔ ایک اور فنکار نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکارسمیر سونی اوراداکارہ نیلم کھوٹاری نے کشمیر خاص کر گلمرگ کو دنیابھر میں سب سے خوبصورت جگہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوسری ممالک میں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں اپنے ہی ملک میں اتنی خوبصورت جگہ ہے جہاں وہ طرح طرح کی شوٹنگ کرسکتے ہیں ۔

    انہوں کہا وہ ضرور کشمیر میں شوٹنگ کے لئے آئیں گے۔فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ  اس فیسٹول  کامقصد یہی تھا کہ یہاں کے مقامی نوجوانوں کو  ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے بہترپلیٹ فارہم فراہم کرنا ،ساتھ یہاں کی سیاحت کو فروغ دینا۔ انہوں نے کشمیر کے نوجوانوں کو جرائم اور ملی ٹینسی سے دور رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ٹائلنٹ کی کمی نہیں بلکہ اسے صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: