உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: وزیراعظم مودی نےکیا اعلان، تینوں زرعی قوانین ہوں گے واپس

    وزیر اعظم مودی نے کیا اعلان، تینوں زرعی قوانین ہوں گے واپس

    وزیر اعظم مودی نے کیا اعلان، تینوں زرعی قوانین ہوں گے واپس

    Narendra Modi Address Nation: وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پارلیمنٹ سیشن میں حکومت تینوں زرعی قوانین واپس لے لے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تینوں زرعی قوانین (Three Farm Laws) کو واپس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت اس بار کے پارلیمنٹ سیشن میں (Parliament Session) تینوں زرعی قانون کو واپس لے لے گی اور آئندہ سیشن میں اس بارے میں ضروری عمل مکمل کیا جائے گا۔

      وزیر اعظم مودی نے مانگی معافی

      انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت لاکھ کوشش کے باوجود کسانوں کے گروپ (Farmers Protest) کو سمجھا نہیں پائی اور ملک کے باشندوں سے معافی مانگتا ہوں کہ ہماری ہی کوشش میں کوئی کمی رہی ہوگی۔ وزیر اعظم نے مظاہرین کسانوں سے کہا کہ گرو پرو کے موقع پر آپ اپنے گھر اور کھیت پر لوٹیں۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا- زرعی بجٹ کو 5 گنا بڑھا دیا

      وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے کہا کہ مرکز کے زرعی بجٹ کو پانچ گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ہماری حکومت نے کسانوں کے کھاتے میں ایک کروڑ 62 لاکھ روپئے ڈالے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 22 کروڑ سوائل ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری حکومت کسانوں کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔



      وزیر اعظم مودی نے کہا ’ہماری حکومت خاص طور پر چھوٹے کسانوں کی فلاح کے لئے گاوں - غریب کے روشن مستقبل کے لئے پوری ایمانداری سے ہماری حکومت یہ قانون لے کرآئی ہے۔ ہم اپنی کوششوں کے باوجود کچھ کسانوں کو نہیں سمجھا پائے۔ بھلے ہی کسانوں کا ایک طبقہ ہی مخالفت کر رہا تھا۔ سائنسدانوں، زرعی قوانین ماہرین نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔ ہم نے کسانوں کی باتوں اور ان کے ترکوں کو سمجھنے میں بھی کوئی کسر نہیں باقی رکھا۔ قانون کے جن التزامات پر انہیں اعتراض تھا، اس پر بھی بات کی۔ میں آج ملک کے باشندوں سے معافی مانگتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم کچھ کسانوں کو سمجھا نہیں پائے‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر: حیدرپورہ انکاونٹر میں مارے گئے الطاف اور مدثر کی قبر سے نکالی گئی لاش، تصادم کی ہوگی جانچ




      وزیر اعظم مودی نے زرعی قوانین پر کہی یہ بڑی بات

      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’کسانوں کی صورتحال کو سدھارنے کی بڑی مہم کے تحت تین زرعی قوانین لائے گئے تھے۔ مقصد یہ تھا کہ چھوٹے کسانوں کو مزید طاقت ملے اور انہیں پیداوار کی مناسب قیمت ملے۔ برسوں سے یہ مطالبہ، ملک کے زرعی ماہرین، تنظیم اور سائنسداں کر رہے تھے۔ پہلے بھی کئی حکومتوں نے غوروخوض کیا تھا۔ اس بار بھی پارلیمنٹ میں بحث ہوئی اور قانون لائے۔ ملک کے کونے کونے میں کسان تنظیموں نے استقبال کیا اور حمایت دی۔ میں آج سن سبھی کی حمایت کے لئے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: