کیرالہ کوڈنگلور کے رہنے والے تین افرادوں نے جمعرات کی رات اپنی گاڑی میں کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔
پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ چلتی ہوئی گاڈی کے اندر انیس سالہ ماڈل کی مبینہ عصمت دری کے الزام میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ جو شہر کے ککناڈ میں رہ رہی ہے، اس کو اپنی ایک دوست راجستھانی خاتون نے ڈی جے پارٹی میں مدعو کیا اور پھر پارٹی کے دوران اس کا مردوں سے تعارف کرایا گیا تھا۔
ملزم نے ماڈل کو نشے میں دھت ہونے کے بعد بار سے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور پھر اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔
یہ بھی پڈھیں:
شردھا قتل کیس: آفتاب کا کیا جائے گا نارکو ٹیسٹ، ساکیت کورٹ کا روہنی فانسک لیب کو حکمایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا میڈیکل ایویڈینس بتاتے ہیں کہ وہ زخمی تھی اور جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد انہو نے متاثرہ کو ککناڈ میں چھوڑ دیا۔
یہ معاملہ ایک پرائیویٹ اسپتال کی طرف سے پولیس کو رپورٹ کرنے کے بعد سامنے آیا جہاں متاثرہ کو اس کی روم میٹ نے داخل کرایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔