உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس کے تین لیڈران آج وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے لیں گے حلف، نظر آئے گی حزب مخالف کی طاقت

    مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ، چھتیس گڑھ میں بھوپیش بگھیل اور راجستھان میں اشوک گہلوت وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لئے حلف لیں گے۔

    • Share this:
      مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کے تین لیڈران آج وزیر اعلی کا حلف لیں گے۔ مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ، چھتیس گڑھ میں بھوپیش بگھیل اور راجستھان میں اشوک گہلوت وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لئے حلف لیں گے۔

      مدھیہ پردیش میں کانگریس لیڈر کمل ناتھ کی وزیر اعلی کے طور پر تاج پوشی آج جمبوری میدان میں ہوگی۔ حلف برداری تقریب میں ملک بھر کی جانی مانی شخصیات سمیت ریاست کے ایک لاکھ کارکنان کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔ کمل ناتھ کی حلف برداری تقریب کے لئے جمبوری میدان کے پاس بنے پانچ ہیلی پیڈ کا استعمال ہوگا۔

      وہیں، راجستھان میں آزادی کے بعد پہلی بار دارالحکومت جے پور کے البرٹ ہال میں کسی نئی سرکار کی حلف برداری تقریب ہوگی۔ اس سے قبل نئی حکومتوں کی حلف برداری تقریب راج بھون میں ہوتی رہی ہے۔
      چھتیس گڑھ کے رائے پور کے سائنس کالج میدان میں حلف برداری تقریب منعقد کی گئی ہے۔ گورنر آنندی بین پٹیل نے بھی بھوپیش بگھیل کو حلف لینے کے لئے مدعو کیا ہے۔ اس سے قبل بھوپیش بگھیل نے کانگریس قانون سازوں کے ساتھ راج بھون میں نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔
      First published: