پاکستان سے 3دہشت گرد دبئی کے راستے ممبئی میں گھسے، شخص کا دعویٰ، سرچ آپریشن شروع

ذرائع کے مطابق فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی صبح پاکستان سے تین دہشت گرد دبئی کے راستے ممبئی پہنچے۔  پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی صبح پاکستان سے تین دہشت گرد دبئی کے راستے ممبئی پہنچے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی صبح پاکستان سے تین دہشت گرد دبئی کے راستے ممبئی پہنچے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    ممبئی۔ ممبئی پولس کے کنٹرول روم کو سنیچر کو ایک فون کال آئی کہ تین دہشت گرد شہر میں داخل ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی صبح پاکستان سے تین دہشت گرد دبئی کے راستے ممبئی پہنچے۔

    نامعلوم فون کال کرنے والے نے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت مجیب سید کے نام سے کی اور پولیس کو اس کے موبائل نمبر اور گاڑی کے نمبر سے بھی آگاہ کیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم اس واقعے سے منسلک حکام کو شبہ ہے کہ یہ معلومات فرضی بھی ہو سکتی ہے۔ پولیس کال کرنے والے کو ٹریس کر رہی ہے۔

    اب خواتین کے ذریعے ہوگا جہاد، پاکستانی دہشت گرد تنظیم کی نئی چال، TTP نے جاری کی گلابی میگزین

    پڑھیں : پاکستان کی ہندوستان کےخلاف ناپاک سازش، پاک مقبوضہ کشمیر کےہرگھرکاایک فرد حزب میں ہوگاشامل

    یہ بھی پڑھیں :  جموں و کشمیر کے ان علاقوں میں ISI نے کرلی ہیں دہشت گردوں کی دراندازی تیاریاں، رپورٹ میں بڑا انکشاف

    قابل ذکر ہے کہ ممبئی میں پاکستان سے سمندری راستے سے آنے والے دہشت گردوں نے 26 نومبر 2008 کو حملہ کیا تھا اور یہ حملہ 29 نومبر کو رک گیا تھا۔ اس دوران 166 لوگوں کی جانیں گئیں اور 300 لوگ زخمی ہوئے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اجمل قصاب واحد دہشت گرد تھا جو زندہ پکڑا گیا اور 21 نومبر 2012 کو پھانسی دے دی گئی۔

    ہندوستان کے خلاف پاکستان میں مسلسل سازشیں کی جا رہی ہیں۔ حال ہی میں امریکہ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر ہندوستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں تو ہندوستان اس کا سخت جواب دے گا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بات ضرور امریکہ نے کہی ہوگی کیونکہ اسے یہ بھی معلوم ہے کہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں۔ ایک انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق موسم سرما کے اختتام کے بعد پاکستان شمالی کشمیر میں کنٹرول لائن پر برف پگھلنے کا انتظار تو نہیں کر سکتا، اس لیے وہ جنوبی پیر پنجال یعنی جموں سے دراندازی کے اپنے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ دراندازی کے اس منصوبے میں پاکستانی فوج کے افسران بھی دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں۔

     
    Published by:Sana Naeem
    First published: