ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) میں گزشتہ 15 دنوں کے دوران 30 دہشت گرد (Terrorist) مارے جا چکے ہیں۔ وہیں، اس سال سیکورٹی اہلکاروں (Security forces) نے تقریباً 101 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری
جموں وکشمیر: سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu and-Kashmir) کے سری نگر کے زیدی بل (Zaidibal)  علاقے میں صبح سے چل رہی مڈبھیڑ میں اب تک تین دہشت گرد (Terrorist) مارے جا چکے ہیں۔ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں (Indian security forces) کو خبر لگی ہے کہ کچھ دہشت گرد علاقے میں پوشیدہ ہیں اور کسی بڑی سازش کو انجام دینے کے فراق میں ہیں۔ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے ابھی بھی پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے۔ ابھی بھی علاقے سے فائرنگ کی آواز سنی جارہی ہے۔ایسے میں بتایا جا رہا ہے کہ ابھی بھی کئی دہشت گرد علاقے میں چھپ کر ہندوستانی جوانوں کو مار گرایا ہے۔




اطلاع کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد سری نگر کے زیدی بل علاقے میں کسی بڑی سازش کو انجام دینے کا منصوبہ تیار کر رہے یہں۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی پولیس اور سی آرپی ایف کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ ٹیم بنائی اور علاقے کو گھیر لیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر کے بعد پورے سری نگر میں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا گیا ہے۔ علاقے میں کافی تعداد میں فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی پولیس اور سی آرپی ایف کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ ٹیم بنائی اور علاقے کو گھیر لیا ہے۔
خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی پولیس اور سی آرپی ایف کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ ٹیم بنائی اور علاقے کو گھیر لیا ہے۔


پاکستان کی طرف سے پونچھ سیکٹر میں ہو رہی ہے فائرنگ

دوسری جانب پاکستان کی طرف سے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پاکستانی فوج پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں بالا کوٹ سیکٹر کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر رہی ہے۔ پاکستانی فوج اس وقت بالا کوٹ کے رہائشی علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے گولے داغ رہی ہے۔ ہندوستانی فوج بھی پاکستان کی ہر گولی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
First published: Jun 21, 2020 02:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading