جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی ، تین دہشت گردوں کو مار گرایا ، ایک جوان شہید

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی فورسیز کی مڈبھیڑ میں سیکورٹی فورسیز کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ جموں زون کے رام بن کے بٹوت میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا ۔

Sep 28, 2019 07:12 PM IST | Updated on: Sep 28, 2019 07:12 PM IST
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی ، تین دہشت گردوں کو مار گرایا ، ایک جوان شہید

جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی ، تین دہشت گردوں کو مار گرایا

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی فورسیز کی مڈبھیڑ میں سیکورٹی فورسیز کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ جموں زون کے رام بن کے بٹوت میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا ۔ انکاونٹر میں ایک جوان شہید اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف یہ پہلی بڑی کارروائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جموں – کشتواڑ نیشنل ہائی وے سے متصل بٹوت علاقہ میں سیکورٹی فورسیز نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔ یہ ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے ۔ ان کے چنگل سے ایک پورے کنبہ کو بھی آزاد کرایا گیا ۔ اس انکاونٹر میں فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

Loading...

جموں میں واقع فوج میں پبلک ریلیشن افسر نے بتایا کہ ہم نے انکاونٹر میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔ مڈبھیڑ اب ختم ہوچکی ہے ۔ اس کارروائی کے دوران ہمارا ایک جوان بھی شہید ہوگیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی مہم ابھی بھی جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ دہشت گردوں نے ایک کنبہ کو یرغمال بنالیا تھا ۔ افسران کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی ۔ اس سے پہلے صبح کے وقت دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسیز کی ایک ٹیم کو نشانہ بناکر ان پر گرینیڈ پھینکے ، جس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی ۔

Loading...