ریلوے ٹریک پرسیلفی لیتے ہوئے تین نوجوان ٹرین سے کٹ گئے

مہلوکین کا نام چمن، سنی اورکشن بتایا جارہا ہے۔ یہ تینوں آپس میں رشتے دارتھے اورایک شادی میں شامل ہونے کےلئے علی گڑھ سے چنڈی گڑھ آئے تھے، جہاں سے یہ پانی پت پارک کے پاس ریلوے ٹریک پرپہنچ گئے۔

May 01, 2019 08:32 AM IST | Updated on: May 01, 2019 09:17 AM IST
ریلوے ٹریک پرسیلفی لیتے ہوئے تین نوجوان ٹرین سے کٹ گئے

فائل فوٹو

سیلفی کی دیوانگی کا بے حد دردناک نتیجہ سامنےآیا ہے۔ چنڈی گڑھ میں ریلوے ٹریک پر سیلفی لیتےتین نوجوان ٹرین سےکٹ گئے۔ تینوں کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ اتنا ہی نہیں ان کی لاش کےٹکڑے تقریباً 30 فٹ کی دوری تک بکھرگئے۔ تینوں مہلوکین کا نام چمن، سنی اورکشن بتایا جارہا ہے۔ یہ تینوں آپس میں رشتےدارتھے اورایک شادی میں شامل ہونے کے لئےعلی گڑھ سے چنڈی گڑھ آئے تھے، جہاں سے یہ پانی پت پارک کے پاس ریلوے ٹریک پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ان تینوں کے ساتھ ان کا دوست دنیش بھی تھا جو اس حادثہ میں بال بال بچ گیا۔ چشم دیدوں کا کہنا ہے کہ یہ چاروں تقریباً نصف گھنٹے سے ریلوے ٹریک پرگھوم گھوم کرایک دوسرے کےفوٹوکھینچ رہے تھے اورسیلفی لے رہےتھے۔ یہاں تک کہ ٹرین کےآنے کی اطلاع ہونے پربھی چاروں سیلفی لینےکےلئےکھڑے رہے۔ دنیش کوجیسے ہی ٹرین آنے کا پتہ چلا اس نےتینوں کوالرٹ کیا اورٹریک کی دوسری طرف کود گیا۔ جبکہ دیگرتینوں نوجوان اپنے بائیں طرف کود گئے اورٹرین کے نیچےآگئے۔

Loading...

ٹرین کےگزرنےکے بعد تینوں کی لاشیں ٹریک پرپڑے تھے۔ جیسے ہی دنیش نے یہ سب دیکھا وہ بے ہوش ہوکرگرپڑا۔ جی آرپی کی طرف سے بتایا گیا کہ سبھی مہلوکین کی لاش پوسٹ مارٹم کےبعد ان کےاہل خانہ کوسونپ دیئےگئےہیں۔ موقع سے پولیس کودوموبائل فون برآمد ہوئے ہیں جبکہ دودیگرکی تلاش کی جارہی ہے۔

Loading...