உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    New Chandigarhمیں وزیراعظم کا دورہ، اسنائپر کمانڈو تعینات، حساس مقامات پر بڑھائی گئی سیکورٹی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    PM Modi Tour of New Chandigarh: ہومی بھابھا کینسر ہسپتال کی طرف جانے والی تینوں سڑکوں پر پنجاب پولیس کے اسپیشل اسنائپر کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Chandigarh | Punjab | Lucknow | New Delhi | Madhya Pradesh
    • Share this:
      PM Modi Tour of New Chandigarh: وزیر اعظم نریندر مودی(PM Modi) کے دورہ کے پیش نظر نیو چندی گڑھ (ملاں پور) میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اسنائپر کمانڈوز نے مورچہ سنبھال لیا ہے۔ ٹیمیں داخلی راستوں اور حساس مقامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مرمت کی گئی۔ لوگوں کو بھی خبردار کیا جا رہا ہے کہ اگر وہ کوئی مشکوک چیز یا شخص دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

      وزیر اعظم نریندر مودی(PM Modi)  24 اگست کو نیو چنڈی گڑھ میں کینسر ہسپتال کا افتتاح کرنے آ رہے ہیں۔ دورہ کی تیاریوں میں ضلعی انتظامیہ نے پوری قوت لگا دی ہے۔ بارش اور خراب موسم میں بھی سڑکوں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ گماڈا، پاور کام اور پی ڈبلیو ڈی گزشتہ آٹھ ماہ سے رکے ہوئے کاموں کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ اس کے لیے 24 گھنٹے مزدور لگائے گئے ہیں۔ بارش کے بعد بھی سڑکیں بن رہی ہیں۔ محکمہ سڑکوں پر لائٹس بھی ٹھیک کروا رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Gujarat News:اسمبلی انتخابات سے پہلے گجرات کابینہ میں بڑاردوبدل،وزرا سے واپس لیے گئے محکمے

      یہ بھی پڑھیں:
      Haryana:لمپی بیماری کی وجہ سے جانوروں کوایک سے دوسرے ضلع میں لانے اور لے جانے پرلگی پابندی

      وزیراعظم عوامی جلسہ سے بھی کریں گے خطاب
      وزیر اعظم نریندر مودی(PM Modi)  کینسر اسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے لیے ٹریکٹر اور جے سی بی مشینوں سے زمین کو برابر کرکے واٹر پروف ٹینٹ لگائے جارہے ہیں۔ ہومی بھابھا کینسر ہسپتال کی طرف جانے والی تینوں سڑکوں پر پنجاب پولیس کے اسپیشل اسنائپر کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہی نہیں، پولیس نے پنڈال سے تقریباً چار پانچ کلومیٹر دور ملن پور بیریئر پر بھی چوکسی بڑھا دی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: