ملک کی سب سے ہائی پروفائل اور محفوظ مانی جانے والی دہلی کی تہاڑ جیل میں ایک حیران کردینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جیل کے نبیر نام کے ایک قیدی نے کڑکڑڈوما کورٹ میں جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان کی شکایت کی ہے۔ نبیر نے اس کی پیٹھ پر "اوم "گودنے کا الزام لگایا ہے۔
نیوزی ایجنسی اے این آئی کے مطابق قیدی کے وکیل نے بتایا کہ جیل کے بیرک میں انڈکشن چولہا کام نہیں کررہا تھا ۔ نبیر نے جب اس کی شکایت کی تو جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان نے اس کی بری طرح سے پٹائی کی اور اس کی پیٹھ پر میٹل کے ذریعہ "اوم "کا نشام بنادیا ۔
الزام ہے کہ جیل انتظامیہ نے نوجوان کو دو دنوں تک زبردستی بھوکا پیاسا رکھا ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ نوجوان سے کہا گیا کہ اس نے نوراتری کا ورت رکھ لیا ہے اور اب وہ ہندو ہے ۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد تہاڑ جیل کے ڈی جی نے کہا کہ ڈی آئی جی نے اس کی جانچ کی ہے۔ فی الحال نبیر کو دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔