ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹک ٹاک اسٹار بی جے پی لیڈر سونالی فوگاٹ نے مارکیٹ کمیٹی کے افسر کو لگایا تھپڑ

سونالی فوگاٹ (Sonali Phogat) ویڈیو میں سکریٹری (Secretary) کو کہہ رہی ہیں کہ آپ اس طرح کے الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، جیسے آپ کو کوئی سمجھ ہی نہیں ہے۔

  • Share this:
ٹک ٹاک اسٹار بی جے پی لیڈر سونالی فوگاٹ نے مارکیٹ کمیٹی کے افسر کو لگایا تھپڑ
ٹک ٹاک اسٹار بی جے پی لیڈر سونالی فوٹ نے مارکٹ کمیٹی کے افسر کو لگایا تھپڑ

حصار: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑ چکیں اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی فوگاٹ نے ہریانہ کے ضلع حصار کے بالسمند کی اناج منڈی میں آج مارکٹ کمیٹی کے ایک افسر کو تھپڑ ماردیا۔ ذرائع کے مطابق فوگاٹ کسانوں کے معاملے پر بات کرنے گئی تھیں جس کے بعد وہاں تنازعہ ہوا اور سونالی نے افسر کو تھپڑ رسید کردیا۔ 


منڈی میں ایک شخص کے ذریعہ بنائے گئے ویڈیو میں سونالی فوگاٹ تھپڑ مارنے سے قبل مارکٹ کمیٹی کے افسر سے کہتی دکھ رہی ہیں، ’تمہیں جتنے تھپڑ مارے جائیں کم ہے۔ تمہارے لئے کوئی معافی نہیں۔ عورت کے ساتھ بیہودہ مذاق، بیہودہ بات بولنا کس نے سکھایا آپ کو؟ تمہارے گھر میں ماں بہن نہیں ہیں؟ اتنا کہہ کر سونالی فوگاٹ نے افسرکو تھپڑ جڑ دیا۔ سونالی وہیں پر تھانہ انچارج کو بھی بلایا اور معاملہ درج کرنے کو کہا۔ پولیس نے بتایا کہ معاملہ درج کیا گیا ہے اور جانچ کی جارہی ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار فوگاٹ نے 2019 میں آدم پور اسمبلی سیٹ سے کانگریس لیڈر کلدیپ بشنوئی کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور ہار گئی تھیں۔



کلدیپ بشنوئی کے خلاف لڑا تھا الیکشن


واضح رہے کہ سونالی فوگاٹ نے 2019 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر ہریانہ کی آدم پور اسمبلی سیٹ سے کانگریس لیڈر کلدیپ بشنوئی کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔ حالانکہ وہ ہار گئی تھیں۔ سونالی فوگاٹ ٹک ٹاک پر کافی مشہور ہیں۔ وہ آئے دن اپنے ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ ان کے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔


 
First published: Jun 05, 2020 08:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading