ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چین پر حکومت کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر عائد کردی پابندی

مرکزی حکومت نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت نے یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے، جب گلوان وادی پر سرحدی تنازعہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

  • Share this:
چین پر حکومت کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر عائد کردی پابندی
چین پر حکومت کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپش پر عائد کردی پابندی

نئی دہلی: ہندوستان اور چین میں گلوان وادی پر بڑھتی کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے 59 چینی ایپس پر پابندی عائد (Indian Bans 59 Chinese Apps) کردی ہے۔ اس میں ٹک ٹاک (TikTok Apps) اور یوسی براوزر (UC Browser) جیسے ایپس شامل ہیں۔ مرکزی حکومت نے یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے گلوان وادی (Galwan Valley) پر سرحدی تنازعہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 15 جون کو سرحدی تنازعہ میں بہار ریزیمنٹ میں 20 جوان شہید ہوگئے تھے، جبکہ 70 جوانوں کو سنگین چوٹ لگی تھی۔




اس فیصلے پر حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، ہمارے پاس دستیاب اطلاعات کے مطابق، یہ ایپس کچھ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو ہندوستان کے تحفظ، سیکورٹی اور پبلک کے اعتماد اور سالمیت کے لئے نقصاندہ ہیں’۔

ان چینی ایپس پر ہندوستان میں پابندی عائد کی گئی

ٹک ٹک، شیئر اٹ، Kwai، یوسی براوزر، Baidu map، شین، کلیش آف کنگس، ڈی یو بیٹری سیور،ہیلو، لائک، یوکیم میک اپ، Mi Community، سی ایم براوزرس، وائرس کلینر، Browser، ROMWE، کلب فیکٹری، نیوز ڈاگ، بیوٹی پلس، وی چیٹ، یو سی نیوز، QQ Mail، ویبو، زینڈر، QQ Music،  QQ Newsfeed، بیگو لائیو، سیلفی سٹی، میل ماسٹر، پیریلل اسپیس، WeSync Mi Video Call — Xiaomi، ای ایس فائل ایکسپلورر، ویوا ویڈیو، Meitu، ویگو ویڈیو، نیو ویڈیو اسٹیٹس، ڈیو ریکارڈر، والٹ ہائیڈ، کیش کلین، ڈیو کلینر، ڈیو براوزر، Hago Play With New Friends، کیم اسکینر، کلین ماسٹر، ونڈر کیمرا، فوٹو ونڈر، QQ Player، وی میٹ، سوئٹ سیلفی، بیدو ٹرانسلیٹ، وی میٹ، یو ویڈیو، موبائل لیجنڈس، ڈیو پرائیویسی، QQ International، QQ Security Center، QQ Launcher، V fly Status Video وغیرہ شامل ہیں۔

 



کل ہونی ہے کور کمانڈر سطح کی بات چیت

معلوم ہو کہ مگل کو دونوں ممالک کےدرمیان کور کمانڈر سطح (Corps Commander Level) بات چیت ہونے والی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تیسرے مرحلے کی اس سطح کی بات چیت اس بار ہندوستانی علاقے میں ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان 22 جون کو ہوئے دوسرے مرحلے کی بات چیت اصلی کنٹرول لائن (Line of Actual Control) کے تقریباً چین کے حصے والے چشلو کے مولڈو میں منعقد کی گئی تھی۔

پہلی بار 6 جون کو میٹنگ ہوئی تھی، جس میں دونوں فریق کئی مقامات پر پیچھے ہٹنے کے لئے متفق ہوگئے تھے اور ہندوستان نے چین سے ایل اے سی پر 4 مئی سے پہلے کے اپنے فوجی عہدوں پر لوٹنے کے لئے کہا تھا۔ گزشتہ ماہ سے دونوں ملک سرحد پر چل رہی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بار بات چیت اصلی کنٹرول لائن پر ہندوستانی علاقے کے چشلو میں ہوگی۔ اس سے پہلے کی دونوں میٹنگیں چین کے چشلو علاقے کے مولڈو میں ہوئی تھیں۔

 

 
First published: Jun 29, 2020 09:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading