உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rajasthan News: ٹینا ڈابی کی بہن ریا ڈابی بنیں گی آئی اے ایس، یو پی ایس سی ملی 15 ویں رینک

    ٹینا ڈابی کی بہن ریا ڈابی بنیں گی آئی اے ایس، یو پی ایس سی ملی 15 ویں رینک

    ٹینا ڈابی کی بہن ریا ڈابی بنیں گی آئی اے ایس، یو پی ایس سی ملی 15 ویں رینک

    اطہر خان سے شادی کرکے طلاق لینے والی ٹینا ڈابی نے لکھا، ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میری چھوٹی بہن ریا ڈابی نے یو پی ایس سی 2020 امتحانات میں 15 ویں رینک حاصل کی ہے‘۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      جے پور: سول سروسیز امتحانات (یو پی ایس سی) امتحانات (UPSC Main Exam Result) کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سول سروسیز مین امتحانات نتائج 2020 میں سال 2016 بیچ کی ٹاپر ٹینا ڈابی (Tina Dabi) کی بہن ریا ڈابی (Riya Dabi) کو بھی کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے 15 ویں رینک حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی بہن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ ٹینا ڈابی نے لکھا، ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میری چھوٹی بہن ٹینا ڈابی نے یو پی ایس سی 2020 امتحانات میں 15 ویں رینک حاصل کی ہے‘۔

      سول سروسز امتحانات 2020 میں بہار کے کٹیہار ضلع کے شبھم کمار (Shubham Kumar) نے یوپی ایس سی امتحانات میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ شبھم کمار نے آئی آئی ٹی بی بامبے سے بی ٹیک میں گریجویٹ کیا ہے۔ جاگرتی اوستھی کو دوسرا اور انکتا جین کو اس امتحانات میں تیسرا مقام ملا ہے۔

      ایسے چیک کریں نتائج

      واضح رہے کہ اس بار پبلک سروس کمیشن کی سول سروسیز امتحانات 2020 میں کل 761 طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ شبھم کمار نام کے طالب علم نے امتحانات میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس بار بھی سول امتحانات میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ ٹاپ -5 میں سے 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ یو پی ایس سی کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ منتخب کئے گئے کل امیدواروں میں سے 545 مرد اور 216 خواتین ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نتائج سول سروسیز کے لئے ہوئے 2020 میں ہوئے امتحانات کے ہیں۔

      Riya Dabi, tina dabi, Riya Dabi ias, UPSC Main Exam 2020 Result, Riya Dabi photo, IAS Tina Dabi,
      ٹینا ڈابی نے لکھا، ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میری چھوٹی بہن ریا ڈابی نے یو پی ایس سی 2020 امتحانات میں 15 ویں رینک حاصل کی ہے‘۔


      امتحانات کے نتائج static.pib.gov.in پرکلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ یوپی ایس سی کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ چنے گئے کل امیدواروں میں سے 545 مرد اور 216 خواتین ہیں۔ یوپی ایس سی نے کل 761 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی ہے۔ 761 میں 263 امیدوار جنرل زمرے سے، 86 امیدوار ای ڈبلیو ایس زمرے سے ہیں۔ 229 امیدوار اوبی سی طبقے سے جبکہ 122 امیدوار ایس سی زمرے کے ہیں۔ ایس ٹی زمرے کے 61 امیدوار پاس ہوئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: