ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی کی مشکلیں نہیں ہورہی ہیں کم، اب آسنسول سے ٹی ایم سی رکن اسمبلی نے دیا استعفیٰ

جتیندر تیواری نے ایک روز قبل ہی ریاستی حکومت پر مرکز کی طرف سے مل رہے فنڈ کو لے کر سیاست کرنے کا الزام لگایا تھا۔ جتیندر تیواری کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت سیاست کی وجہ سے آسنسول میونسپل کارپوریشن کو مرکز سے ملنے والے فنڈ کا استعمال نہیں کرنے دے رہی ہے۔

  • Share this:
ممتا بنرجی کی مشکلیں نہیں ہورہی ہیں کم، اب آسنسول سے ٹی ایم سی رکن اسمبلی نے دیا استعفیٰ
کم نہیں ہورہی ہیں ممتا بنرجی کی مشکلیں، اب آسنسول سے ٹی ایم سی رکن اسمبلی نے دیا استعفیٰ

کولکاتا: مغربی بنگال (West Bengal) اسمبلی انتخابات 2021 سے پہلے بنرسراقتدار ترنمول کانگریس اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) کی مصیبتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ شوبھندو ادھیکاری کے بعد پارٹی کے رکن اسمبلی اور آسنسول میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین جتیندر تیواری (TMC leader Jitendra Tiwari) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ٹی ایم سی سے استعفیٰ دینے کے بعد جتیندر تیواری 19 دسمبر کو بی جے پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جتیندر تیواری شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) کی موجودگی میں مودنی پور (Medinipore) میں کھلی عوامی تقریب میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ایک دن پہلے جتیندر تیواری نے ریاستی حکومت پر مرکز کی طرف سے مل رہے فنڈ کو لے کر سیاست کرنے کا الزام لگایا تھا۔ جتیندر تیواری کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت کی وجہ سے آسنسول میونسپل کارپوریشن کو مرکز سے ملنے والا فنڈ استعمال نہیں کرنے دے رہی ہے۔


مغربی بنگال (West Bengal) اسمبلی انتخابات 2021 سے پہلے بنرسراقتدار ترنمول کانگریس اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) کی مصیبتیں بڑھتی جارہی ہیں۔
مغربی بنگال (West Bengal) اسمبلی انتخابات 2021 سے پہلے بنرسراقتدار ترنمول کانگریس اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) کی مصیبتیں بڑھتی جارہی ہیں۔


وزیر شہری ترقیات حکیم کو  لکھا تھا خط


اتوار کو جتیندر تیواری نے شہری ترقیات کے وزیر حکیم کو خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت سیاسی وجوہات سے آسنسول میونسپل کارپوریشن کو مرکز کی طرف سے ملے 2000 کروڑ روپئے کے فنڈ کا استعمال نہیں کرنے دے رہی ہے۔ یہ فنڈ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری کئے گئے تھے۔ جتیندر تیواری کا یہ بھی الزام ہے کہ اس موضوع پر وہ پہلے بھی کم از کم پانچ بار حکیم کو خط لکھ چکے ہیں، لیکن اتوار کو لکھا گیا خط کسی نے جان بوجھ کر لیک کردیا۔

18 دسمبر کو ہونی تھی ممتا بنرجی سے ملاقات

خط لکھے جانے کے بعد جتیندر تیواری کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی فون کیا تھا۔ اس بابت جمعہ کو ان کی ممتا بنرجی کے ساتھ میٹنگ ہونی تھی، لیکن اس کے پہلے ہی وہ ایڈمنسٹریٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 17, 2020 06:43 PM IST