ٹی ایم سی لیڈر مکل رائے نے پھر بی جے پی میں شامل ہونے کا کیا اعلان، کہا-شاہ اور نڈا سے کروں گا ملاقات

ٹی ایم سی لیڈر مکل رائے نے پھر بی جے پی میں شامل ہونے کا کیا اعلان، کہا-شاہ اور نڈا سے کروں گا ملاقات

ٹی ایم سی لیڈر مکل رائے نے پھر بی جے پی میں شامل ہونے کا کیا اعلان، کہا-شاہ اور نڈا سے کروں گا ملاقات

مکل رائے نے کہا کہ میں پوری طرح سے صحت مند ہوں۔ اب تک میں پوری طرح سیاست نہیں کرسکا لیکن اب جسمانی طور پر فٹ ہوں اور سیاست کروں گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi | Kolkata [Calcutta]
  • Share this:
    ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر مکل رائے نے پھر سے بی جے پی میں جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دہلی میں میڈیا سے کہا کہ وہ وہاں وزیرداخلہ امیت شاہ اور بی جے پی صدر جےپی نڈا سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے اس بیان کو بھی غلط بتایا کہ ان کا پتہ نہیں چلا رہا ہے۔ رائے نے کہا، میں اپنی مرضی سے دلی آیا ہوں۔ بی جے پی نے یہاں میرے لیے سارے انتظامات کررکھے ہیں۔ مکل رائے نے کہا، میں اب بھی بی جے پی ایم ایل اے ہوں اور پارٹی کے ساتھ ہی رہنا چاہتا ہوں۔

    مکل رائے کے دوبارہ بی جے پی میں شامل ہونے کے فیصلے کو ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی کے لیے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ دراصل، گزشتہ اسمبلی انتخابات سے پہلے، مکل رائے بنگال میں بی جے پی کے بڑے لیڈروں میں شمار کیے جاتے تھے اور ایم ایل اے بھی بن گئے تھے۔ لیکن پارٹی کے اقتدار میں آنے میں ناکامی کے بعد وہ دوبارہ ترنمول میں شامل ہو گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    انتخابی سال میں ہیلتھ ورکرس نے اپنے سات نکاتی مطالبات کو لیکر شروع کی ہڑتال

    پیر کو رائے کے بیٹے سوبھرانشو نے ان کے لاپتہ ہونے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا تھاکہ رائے رات کی فلائٹ سے دہلی جانے والے تھے، لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے۔ انہوں نے اپنے والد کی دماغی حالت ٹھیک نہ ہونے کی بھی بات کہی تھی اور بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان کے بیمار والد کو لے کر گندی سیاست کررہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ممبئی میں 11 کی موت، ڈاکٹروں نے بتایا کیسے کریں بچاؤ، کن باتوں کا رکھیں خاص خیال، جانیں ماہرین کی رائے

    سبھرانشو نے دعویٰ کیا کہ رائے نے گزشتہ ماہ دماغ کی سرجری کروائی تھی اور وہ خاندان کے افراد اور قریبی لوگوں کو پہچاننے سے بھی قاصر تھے۔ اس بارے میں مکل رائے نے کہا کہ میں پوری طرح سے صحت مند ہوں۔ اب تک میں پوری طرح سیاست نہیں کرسکا لیکن اب جسمانی طور پر فٹ ہوں اور سیاست کروں گا۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو بھی خاندان کی خاطر بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے کہا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: