ہوم » نیوز » وطن نامہ

بجٹ پر بحث کے دوران ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ دنیش ترویدی نے دیا استعفی ، کہا : مجھے گھٹن ہورہی

ترنمول کانگریس کے لیڈر دنیش ترویدی (Dinesh Trivedi) نے راجیہ سبھا میں ایوان کی رکنیت سے استعفی کی پیش کش کردی ۔ اس دوران چیئرمین نے انہیں مناسب پروسیس پر عمل کرنے کیلئے کہا ۔

  • Share this:
بجٹ پر بحث کے دوران ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ دنیش ترویدی نے دیا استعفی ، کہا : مجھے گھٹن ہورہی
بجٹ پر بحث کے دوران ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ دنیش ترویدی نے دیا استعفی ، کہا : مجھے گھٹن ہورہی

ترنمول کانگریس کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹی ایم سی کے ایک اور لیڈر نے استعفی دیدیا ہے ۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن دنیش ترویدی نے ایوان میں بجٹ پر گفتگو کے دوران استعفی دیدیا ۔ حالانکہ چیئرمین نے ان سے کہا کہ وہ مناسب پروسیس پر عمل کریں ۔ ترویدی کے استعفی پر ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سکھیندو ایس رائے نے کہا کہ ترنمول کا مطلب ہے زمینی سطح پر ۔ اس سے ہمیں ریاست میں جلد ہی زمینی سطح کے کارکن کو بھیجنے کا موقع ملے گا ۔ وہیں لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ سواگت رائے نے کہا : نو کمنٹ ۔


ترویدی کو جب بجٹ پر گفگو کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ گھٹن محسوس ہورہی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ تروید اگلے کچھ دنوں میں بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں آج راجیہ سبھا سے استعفی دے رہا ہوں ، میری ریاست میں تشدد ہورہا ہے اور ہم یہاں کچھ بھی نہیں بول سکتے ۔




غور طلب ہے کہ دنیش ترویدی راجیہ سبھا میں پارٹی کی جانب سے بجٹ کے معاملہ پر اسپیکر تھے ۔ ایسے میں اس کو ٹی ایم سی کیلئے یہ کافی شرمندگی بھرا واقعہ بتایا جارہا ہے ۔

دنیش ترویدی نے کہا کہ میں پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں بھیجا ہے ۔ مجھے گھٹن محسوس ہورہی ہے کہ ہم ریاست میں تشدد پر کچھ نہیں کرپارہے ہیں ۔ میرا ضمیر مجھ سے کہتا ہے کہ اگر آپ یہاں بیٹھے کچھ نہیں کرسکتے ، تو آپ کو استعفی دیدینا چاہئے ۔ میں مغربی بنگال کے لوگوں کیلئے کام کرنا جاری رکھوں گا ۔

دنیش ترویدی کا بی جے پی میں خیر مقدم : دلیپ گھوش

وہیں بی جے پی کی بنگال یونٹ کے لیڈر دلیپ گھوش نے کہا کہ صحیح شخص غلط جگہ پھنس گیا ہے ۔ جس طرح سے ان کو وزیر ریل کے عہدہ سے ہٹایا گیا تھا ، یہ سب تاریخ ہے ۔ اگر دنیش کو بنگال کیلئے کام کرنا ہے تو ان کا بی جے پی میں خیرمقدم ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 12, 2021 02:39 PM IST