اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ناراض رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے درمیان ہی چھوڑ دیا روڈ شو، بولیں- اتنا تو میں وزیر اعلیٰ کےلئے بھی نہیں کرتی

    ناراض نصرت جہاں نے درمیان ہی چھوڑ دیا روڈ شو

    ناراض نصرت جہاں نے درمیان ہی چھوڑ دیا روڈ شو

    West Bengal Assembly Election: بشیر ہاٹ سے رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کو ٹی ایم سی کارکنان سے کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، ’میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت سے روڈ شو میں حصہ لے رہی ہوں، جو میں وزیر اعلیٰ کے لئے بھی نہ کروں۔ کیا آپ مذاق کر رہے ہیں’؟

    • Share this:
      کولکاتا: مغربی بنگال کے 24 پرگنہ ضلع میں اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) کو غصۃ آگیا اور وہ ایک روڈ شو کو درمیان میں ہی چھوڑ کر چلی گئیں۔ نصرت جہاں نے کہا کہ وہ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کی ریلی میں حصہ نہیں لیتی ہیں، بھلے ہی وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت میں کیوں نہ ہو، جہاں اشوک نگر سیٹ کے گما میں ٹی ایم سی امیدوار نارائن گوسوامی کے لئے حال میں تشہیر کر رہی تھیں اور اچانک سے انہوں نے روڈ شو میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔ حالانکہ پارٹی کے کارکنان ان سے روڈ شو میں رکے رہنے کی گزارش کرتے رہے۔

      بشیر ہاٹ سے رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کو ٹی ایم سی کارکنان سے کہتے سنا جاسکتا ہے، ’میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت سے روڈ شو میں حصہ لے رہی ہیں، (جو) میں وزیر اعلیٰ کے لئے بھی نہ کروں۔ کیا آپ مذاق کر رہے ہیں؟’۔ گوسوامی نے بعد میں کہا کہ نصرت جہاں کو موچ آگئی تھی، اس وجہ سے وہ پورے روڈ شو میں حصہ نہیں لے پائیں۔

      نصرت جہاں بشیر ہاٹ سیٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔
      نصرت جہاں بشیر ہاٹ سیٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔


      اپوزیشن بی جے پی نے ’ممتا نندی گرام ہار رہی ہیں‘ ہیش ٹیگ سے حادثہ کا ویڈیو ٹوئٹر پر اپلوڈ کردیا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نندی سے الیکشن لڑ رہی ہیں، جہاں ان کا مقابلہ سابق معاون اور بی جے پی کے امیدوارشوبھندو ادھیکاری سے ہے۔ اس سیٹ پر یکم اپریل کو الیکشن ہونا ہے۔

      (ڈسکلیمر: یہ خبر براہ راست سنڈیکیٹ فیڈ سے شائع کی گئی ہے۔ اس میں نیوز 18 اردو کی ٹیم نےترمیم نہیں کی ہے۔) 
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: