یوم تاسیس کے موقع پر ٹی ایم سی کو بڑا جھٹکا، شوبھندو ادھیکاری کے بھائی سومندو بی جے پی میں شامل
West Bengal Election: ادھیکاری فیملی کے دو اور رکن پارلیمنٹ دبیندو اور ششر ٹی ایم سی خیمے میں بنے ہوئے ہیں۔ شوبھندو ادھیکاری نے 16 دسمبر کو ٹی ایم سی سے ناطہ توڑ لیا تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 01, 2021 07:34 PM IST

یوم تاسیس کے موقع پر ٹی ایم سی کو بڑا جھٹکا، شوبھندو ادھیکاری کے بھائی سومندو بی جے پی میں شامل
کولکاتا: ترنمول کانگریس (Trinamool Congress) سے بی جے پی (BJP) میں آئے شوبھندو ادھیکاری (Suvendu Adhikari) کے بعد ان کے بھائی سومندھو ادھیکاری (Soumendu Adhikari) بھی بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ سومندو کانتھی نگرپالیکا کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ انہیں حال ہی میں اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سومندو نے پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہونے کے اشارے دے دیئے تھے۔ اس تقریب کے دوران ٹی ایم سی کے خلاف ناراضگی ظاہر کر رہے شوبھندو ادھیکاری نے حکومت پر جم کر تنقید کی۔
کانٹھی نگرپالیکا کے سابق چیئرمین سومندو ادھیکاری نے بھی اپنے بھائی کی طرح ہی سیاسی فیصلے لے رہے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ اس دوران شوبھندو ادھیکاری نے کہا ’ہم اس لڑائی کو جیتیں گے’۔ انہوں نے ریاست میں نئی حکومت بننے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممتا حکومت میں ٹرانسپورٹ وزیر رہے شوبھندو ادھیکاری نے کہا، ’ایک نئی حکومت بنے گی، جو نریندر مودی کے آدرشوں اور وعدوں کے ساتھ ریاست کو شونال بنگلہ بنانے کے لئے آگے بڑھے گی’۔
شوبھندو نے پہلے ہی کردیا تھا دعویٰ
آج ترنمول کانگریس کا یوم تاسیس ہے۔ ان کے بھائی سومندو ادھیکاری نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہر گھر میں کمل کھلے گا۔ اس دوران ہی انہوں نے اپنے بھائی نقش قدم پر چل کر بی جے پی میں شامل ہونے کے اشارے دے دیئے تھے۔ فی الحال شوبھندو ادھیکاری فیملی کے دو اور رکن پارلیمنٹ دبیندو اور ششر ٹی ایم سی خیمے میں بنے ہوئے ہیں۔ شوبھندو ادھیکاری نے 16 دسمبر کو ٹی ایم سی سے ناطہ توڑ لیا تھا۔